Duas Search

<-The Whispered Prayer of the Knowers

>

↑ Top
EnUrArTr Aa

The twelfth whispered prayer by Imam Ali As-Sajjad (as), as in As-Sahifa As-Sajjadiya

مناجاة العارفين

إِلـٰهِي قَصُرَتِ الأَلْسُنُ عَنْ بُلُوغِ ثَنائِكَ، كَما يَلِيقُ بِجَلالِكَ،
میرے معبود تیری جلالت شان کے مناسب تیری تعریف کرنے میں زبانیں گنگ ہیں
وَعَجَزَتِ الْعُقُولُ عَنْ إدْراكِ كُنْهِ جَمالِكَ،
اور تیرے جمال کی حقیقت کو سمجھنے سے لوگوں کی عقلیں عاجز ہیں
وَانْحَسَرَتِ الأَبْصارُ دُونَ النَّظَرِ إلىٰ سُبُحاتِ وَجْهِكَ،
تیری ذات کے جلووں کی طرف نظر کرنے سے آنکھیں درماندہ ہو کر رہ جاتی ہیں
وَلَمْ تَجْعَلْ لِلْخَلْقِ طَرِيقاً إلىٰ مَعْرِفَتِكَ
لوگوں کے لیے تیری معرفت کا حصول بس یہی ہے کہ وہ
إلاَّ بِالْعَجْزِ عَنْ مَعْرِفَتِكَ.
تیری معرفت سے قاصر ہیں
إِلـٰهِي فَاجْعَلْنا مِنَ الَّذِينَ تَرَسَّخَتْ أَشْجارُ الشَّوقِ إلَيْكَ فِي حَدائِقِ صُدُورِهِمْ،
میرے معبود مجھے ان لوگوں میں سے قرار دے جن کے سینوں کے باغیچوں میں تیرے شوق کے درخت جڑیں پکڑ چکے ہیں
وَأَخَذَتْ لَوْعَةُ مَحَبَّتِكَ بِمَجامِعِ قُلُوبِهِمْ،
اور تیرے سوز محبت نے ان کے دلوں کوگھیرا ہؤا ہے
فَهُمْ إِلَىٰ أَوْكارِ الأَفْكارِ يَأْوُونَ،
اب وہ یادوں کے آشیانے میں پناہ لیے ہوئے ہیں
وَفِي رِياضِ الْقُرْبِ وَالْمُكاشَفَةِ يَرْتَعُونَ،
اور تیرے قرب اور جلوے کے باغوں میں سیر کر رہے ہیں
وَمِنْ حِياضِ الْمَحَبَّةِ بِكَأْسِ الْمُلاطَفَةِ يَكْرَعُونَ،
وہ تیری محبت کے چشموں سے جام الفت کے گھونٹ پی رہے ہیں
وَشَرايِعَ الْمُصافاةِ يَرِدُونَ
اور صاف ستھرے گھاٹوں پر وارد ہیں
قَدْ كُشِفَ الْغِطاءُ عَنْ أَبْصَارِهِمْ،
ان کی آنکھوں سے پردہ اٹھ چکا ہے
وَانْجَلَتْ ظُلْمَةُ الرَّيْبِ عَنْ عَقائِدِهِمْ وَضَمَائِرِهِمْ،
اور شک کی کالک ان کے عقیدوں اور ضمیروں سے دور ہوگئی ہے
وَانْتَفَتْ مُخالَجَةُ الشَّكّ ِ عَنْ قُلُوبِهِمْ وَسَرائِرِهِمْ،
ان کے دلوں اور باطنوں سے شبہ کے اثرات ختم ہوگئے ہیں
وَانْشَرَحَتْ بِتَحْقِيقِ الْمَعْرِفَةِ صُدُورُهُمْ،
صحیح معرفت حاصل ہونے سے ان کے سینے کھل چکے ہیں
وَعَلَتْ لِسَبْقِ السَّعادَةِ فِي الزَّهادَةِ هِمَمُهُمْ،
حصول سعادت کے لیے زہد میں ان کی ہمتیں بلند ہوگئی ہیں
وَعَذُبَ فِي مَعِينِ الْمُعامَلَةِ شِرْبُهُمْ
کردار کے چشمہ میں ان کا پینا شیریں ہے
وَطابَ فِي مَجْلِسِ الأُنْسِ سِرُّهُمْ،
انس و محبت کی محفل میں ان کا باطن صاف ہے
وَأَمِنَ فِي مَوْطِنِ الْمَخافَةِ سِرْبُهُمْ،
خوفناک جگہوں پر ان کا گروہ امن میں ہے
وَاطْمَأَنَّتْ بِالرُّجُوْعِ إلىٰ رَبّ ِ الأَرْبابِ أَنْفُسُهُمْ،
اور پالنے والوں کے پالنے والے کی طرف بازگشت سے ان کے نفس مطمئن ہیں
وَتَيَقَّنَتْ بِالْفَوْزِ وَالْفَلاحِ أَرْواحُهُمْ،
ان کی روحوں کو بخشش و کامیابی کا یقین ہے
وَقَرَّتْ بِالنَّظَرِ إلىٰ مَحْبُوبِهِمْ أَعْيُنُهُمْ،
ان کی آنکھیں دیدار محبوب سے خنک ہیں
وَاسْتَقَرَّ بِإِدْراكِ السُّؤْلِ وَنَيْلِ الْمَأْمُولِ قَرَارُهُمْ،
ان کو حاجتیں پوری ہونے اور مرادیں بر آنے سے قرار حاصل ہے
وَرَبِحَتْ فِي بَيْعِ الدُّنْيَا بِالآخِرَةِ تِجارَتُهُمْ.
آخرت کے بدلے دنیا بیچنے سے ان کا سودا نفع بخش ہے
إِلـٰهِي ما أَلَذَّ خَواطِرَ الإِلْهامِ بِذِكْرِكَ عَلَىٰ الْقُلُوبِ،
میرے معبود کیا ہی مزہ ہے ان خیالوں میں جو تیرے ذکر سے دلوں میںآ تے ہیں
وَما أَحْلَىٰ الْمَسِيرَ إلَيْكَ بِالأَوْهامِ فِي مَسالِكِ الْغُيُوبِ،
اور کتنا شرین ہے تیری طرف وہ سفر جوبہ خیال خود غیب کے راستوں پر جاری ہے
وَما أَطْيَبَ طَعْمَ حُبّـِكَ،
کتنا اچھا ہے تیری محبت کا ذائقہ
وَما أَعْذَبَ شِرْبَ قُرْبِكَ،
اور کتنا میٹھا ہے تیرے قرب کا شربت
فَأَعِذْنا مِنْ طَرْدِكَ وَإبْعادِكَ،
پس بچا ہمیں کہ تیرے ہاں سے ہانکے جائیں اور تجھ سے دور رہیں
وَاجْعَلْنا مِنْ أَخَصّ ِ عارِفِيكَ، وَأَصْلَحِ عِبادِكَ،
ہمیں اپنے خصوصی عارفوں اور صالح ترین بندوں میں قرار دے
وَأَصْدَقِ طائِعِيكَ وَأَخْلَصِ عُبَّادِكَ،
اور اپنے سچے فرمانبرداروں اور کھرے عبادت گزاروں میں رکھ
يا عَظِيمُ، يا جَلِيلُ، يا كَرِيمُ، يا مُنِيلُ،
اے عظمت والے اے جلال والے اے مہربان اے عطا کرنے والے
بِرَحْمَتِكَ وَمَنّـِكَ يا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ.
تجھے تیری رحمت و احسان کا واسطہ اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے

'The Whispered Prayer of the Knowers' is tagged in Sahifa-e-Sajjadiya collection. See other munajat's from Sahifa-e-Sajjadiya

Related Links


The Whispered Prayer of the Knowers rated 3.5 on a 1to5 point scale based on 4 votes.