Duas Search

<-The Whispered Prayer of the Abstainers

>

↑ Top
EnUrAr Aa

The Whispered Prayer of the Abstainers

مناجاة الزاهدين

بسم الله الرحمن الرحيم
خدا کے نام سے( شروع کرتا ہوں)جو بڑا مہربا ن نہایت رحم والا ہے
إلهِي أَسْكَنْتَنا
میرے معبودتو نے ہمیں ایسے گھر میں رکھا جس کو
داراً حَفَرَتْ لَنا حُفَرَ مَكْرِها .
فریب کے کدال نے ہمارے لیے کھودا ہے
وَعَلَّقَتْنا بِأَيْدِي الْمَنايا فِي حَبائِلِ غَدْرِها،
اور تو نے ہمیں آرزوؤں کے ہاتھوں اسکے فریب کی رسیوں میں جکڑ دیا ہے
فَإلَيْكَ نَلْتَجِئُ مِنْ مَكآئِدِ خُدَعِها،
پس ہم اس دنیا کے فریبوں اور مکاریوں سے تیری پناہ چاہتے ہیں
وَبِكَ نَعْتَصِمُ مِنَ الاغْتِرارِ بِزَخارِفِ زِيْنَتِهَا، فَإنَّهَا
اور ہم اس کی جھوٹی زینتوں کے دھوکوں سے بچنے کے لیے تیرا مضبوط دامن پکڑتے ہیں
الْمُهْلِكَةُ طُلاَّبَهَا،
کہ یہ اپنے طلبگاروں کو ہلاک کرنے والی
الْمُتْلِفَةُ حُلاَّلَهَا،
یہاںآ نیوالوں کو تلف کرنے والی
الْمَحْشُوَّةُ بِالافاتِ،
آفتوں سے بھری
الْمَشْحُونَةُ بِالنَّكَباتِ.
بدحالیوں سے پر
إلهِي فَزَهِّدْنا فِيها،
میرے معبود ہمیں اس میں زہد عطا فرما
وَسَلِّمْنا مِنْها بِتَوْفِيقِكَ وَعِصْمَتِكَ،
اور اپنی مدد اور حفاظت کے ساتھ اس سے بچائے رکھ
وَانْزَعْ عَنَّا جَلابِيبَ مُخالَفَتِكَ،
اپنی مخالفت کی چادروں کو ہم سے جدا کر دے
وَتَوَلَّ أُمُورَنا بِحُسْنِ كِفايَتِكَ،
اپنی بہترین کفایت سے ہمارے امور کی سرپرستی فرما
وَأَوْفِرْ مَزِيدَنا مِنْ سَعَةِ رَحْمَتِكَ،
ہمارے لیے اپنی وسیع رحمت فراواں اور زیادہ کردے
وَأَجْمِلْ صِلاتِنا مِنْ فَيْضِ مَواهِبِكَ،
اپنی عطاؤں کے فیض سے ہمیں بہترین جزائیں دے
وَاغْرِسْ فِي أَفْئِدَتِنا أَشْجارَ مَحَبَّتِكَ،
ہمارے دلوں میں اپنی محبت کے درخت لگا دے
وَأَتْمِمْ لَنا أَنْوارَ مَعْرِفَتِكَ،
ہمیں اپنی معرفت کے سبھی انوار عطا کر دے
وَأَذِقْنا حَلاوَةَ عَفْوِكَ، وَلَذَّةَ مَغْفِرَتِكَ،
اور اپنے عفو کی شیرینی اور بخشش کی لذت کا ذائقہ چکھا
وَأَقْرِرْ أَعْيُنَنا يَوْمَ لِقآئِكَ بِرُؤْيَتِكَ،
اپنی ملاقات کے دن اپنے جمال سے ہماری آنکھیں ٹھنڈی فرما
وَأَخْرِجْ حُبَّ الدُّنْيا مِنْ قُلُوبِنا
اور ہمارے دلوں سے دنیا کی محبت نکال دے
كَما فَعَلْتَ بِالصَّالِحِينَ مِنْ صَفْوَتِكَ، وَالأَبْرارِ مِنْ خاصَّتِكَ
جیسا کہ تو نے اپنے مخصوص نیکو کاروں اور اپنے چنے ہوئے خوش کردار لوگوں کے لیے کیا
بِرَحْمَتِكَ يا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ،
تجھے واسطہ تیری رحمت کا اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
وَيا أَكْرَمَ الأَكْرَمِينَ.
اور اے سب سے زیادہ کرم کرنے والے

'The Whispered Prayer of the Abstainers' is tagged in Sahifa-e-Sajjadiya collection. See other munajat's from Sahifa-e-Sajjadiya

Related Links