
The Rock - Al-Hijr
Home > >
سورة الحجر
![]() | ![]() | ![]() |
![]() | میرے بندوں کو خبر کردو کہ میں بہت بخشنے والا اور مہربان ہوں اور میرا عذاب بھی بڑا دردناک عذاب ہے اور انہیں ابراہیم کے مہمانوں کے بارے میں اطلاع دیدو جب وہ لوگ ابراہیم کے پاس وارد ہوئے اور سلام کیا تو انہوں نے کہا کہ ہم آپ سے خوفزدہ ہیں انہوں نے کہا کہ آپ ڈریں نہیں ہم آپ کو ایک فرزند دانا کی بشارت دینے کے لئے آئے ہیں ابراہیم نے کہا کہ اب جب کہ بڑھاپا چھاگیا ہے تو مجھے کس چیز کی بشارت دے رہے ہو انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو بالکل سچی بشارت دے رہے ہیں خبردر آپ مایوسوں میں سے نہ ہوجائیں ابراہیم علیھ السّلام نے کہا کہ رحمت خدا سے سوائے گمراہوں کے کون مایوس ہوسکتا ہے | ![]() |
![]() | ![]() | ![]() |