
The Rock - Al-Hijr
Home > >
سورة الحجر
![]() | ![]() | ![]() |
![]() | پھر کہا کہ مگر یہ تو بتائیے کہ آپ لوگوں کا مقصد کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم ایک مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں علاوہ لوط کے گھر والوں کے کہ ان میں کے ہر ایک کو نجات دینے والے ہیں علاوہ ان کی بیوی کے کہ اس کے لئے ہم نے طے کردیا ہے کہ وہ عذاب میں رہ جانے والوں میں سے ہوگی پھر جب فرشتے آل لوط کے پاس آئے اور لوط نے کہا کہ تم تو اجنبی قسم کے لوگ معلوم ہوتے ہو تو انہوں نے کہا ہم وہ عذاب لے کر آئے ہیں جس میں آپ کی قوم شک کیا کرتی تھی اب ہم وہ برحق عذاب لے کر آئے ہیں اور ہم بالکل سچے ہیں | ![]() |
![]() | ![]() | ![]() |