
Yaseen - Yaseen
Home > >
سورة يس
![]() | ![]() | ![]() |
![]() | ان کے لئے تازہ تازہ میوے ہوں گے اور اس کے علاوہ جو کچھ بھی وہ چاہیں گے ان کے حق میں ان کے مہربان پروردگار کا قول صرف سلامتی ہوگا اور اے مجرمو تم ذرا ان سے الگ تو ہوجاؤ اولاد آدم کیا ہم نے تم سے اس بات کا عہد نہیں لیا تھا کہ خبردار شیطان کی عبادت نہ کرنا کہ وہ تمہارا کِھلا ہوا دشمن ہے اور میری عبادت کرنا کہ یہی صراط مستقیم اور سیدھا راستہ ہے اس شیطان نے تم میں سے بہت سی نسلوں کو گمراہ کردیا ہے تو کیا تم بھی عقل استعمال نہیں کرو گے یہی وہ جہّنم ہے جس کا تم سے دنیا میں وعدہ کیا جارہا تھا آج اسی میں چلے جاؤ کہ تم ہمیشہ کفر اختیار کیا کرتے تھے | ![]() |
![]() | ![]() | ![]() |