
Those drawn up in Ranks - As-Saaffaat
Home > >
سورة الصافات
![]() | ![]() | ![]() |
![]() | اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی زندہ کئے جائیں گے کہہ دیجئے کہ بیشک اور تم ذلیل بھی ہوگے یہ قیامت تو صرف ایک للکار ہوگی جس کے بعد سب دیکھنے لگیں گے اور کہیں گے کہ ہائے افسوس یہ تو قیامت کا دن ہے بیشک یہی وہ فیصلہ کا دن ہے جسے تم لوگ جھٹلایا کرتے تھے فرشتو ذرا ان ظلم کرنے والوں کو اور ان کے ساتھیوں کو اور خدا کے علاوہ جن کی یہ عبادت کیا کرتے تھے سب کو اکٹھا تو کرو اور ان کے تمام معبودوں کو اور ان کو جہّنم کا راستہ تو بتادو اور ذرا ان کو ٹہراؤ کہ ابھی ان سے کچھ سوال کیا جائے گا | ![]() |
![]() | ![]() | ![]() |