Those drawn up in Ranks - As-Saaffaat
Home > >
سورة الصافات
تو اب دیکھو کہ جنہیں ڈرایا جاتا ہے ان کے نہ ماننے کا انجام کیا ہوتا ہے علاوہ ان لوگوں کے جو اللہ کے مخلص بندے ہوتے ہیں اور یقینا نوح علیھ السّلامنے ہم کو آواز دی تو ہم بہترین قبول کرنے والے ہیں اور ہم نے انہیں اور ان کے اہل کو بہت بڑے کرب سے نجات دے دی ہے اور ہم نے ان کی اولاد ہی کو باقی رہنے والوں میں قرار دیا اور ان کے تذکرہ کو آنے والی نسلوں میں برقرار رکھا ساری خدائی میں نوح علیھ السّلام پر ہمارا سلام ہم اسی طرح نیک عمل کرنے والوں کو جزا دیتے ہیں | ||