
The Beneficent - Ar-Rahmaan
Home > >
سورة الرحمن
![]() | ![]() | ![]() |
![]() | اے گروہ جن و انس اگر تم میں قدرت ہو کہ آسمان و زمین کے اطرف سے باہر نکل جاؤ تو نکل جاؤ مگر یاد رکھو کہ تم قوت اور غلبہ کے بغیر نہیں نکل سکتے ہو تو تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے تمہارے اوپر آگ کا سبز شعلہ اور دھواں چھوڑ دیا جائے گا تو تم دونوں کسی طرح نہیں روک سکتے ہو پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے پھر جب آسمان پھٹ کر تیل کی طرح سرخ ہوجائے گا تو تم اپنے پروردگار کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے پھر اس دن کسی انسان یا جن سے اس کے گناہ کے بارے میں سوال نہیں کیا جائے گا تو پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے | ![]() |
![]() | ![]() | ![]() |