Quran Home

BackThe Cattle - Al-An'aam

>


سورة الأنعام
اور میں کس طرح تمہارے خداؤں سے ڈر سکتا ہوں جب کہ تم اس بات سے نہیں ڈرتے ہو کہ تم نے ان کو خدا کا شریک بنادیا ہے جس کے بارے میں خدا کی طرف سے کوئی دلیل نہیں نازل ہوئی ہے تو اب دونوں فریقوں میں کون زیادہ امن و سکون کا حقدار ہے اگر تم جاننے والے ہو تو بتاؤ
جو لوگ ایمان لے آئے اور انہوں نے اپنے ایمان کو ظلم سے آلودہ نہیں کیا ان ہی کے لئے امن وسکون ہے اور وہی ہدایت یافتہ ہیں
یہ ہماری دلیل ہے جسے ہم نے ابراہیم علیھ السّلامکو ان کی قوم کے مقابلہ میں عطا کی اور ہم جس کو چاہتے ہیں اس کے درجات کو بلند کردیتے ہیں . بیشک تمہارا پروردگار صاحب هحکمت بھی ہے اور باخبر بھی ہے
اور ہم نے ابراہیم علیھ السّلامکو اسحاق علیھ السّلامو یعقوب علیھ السّلامدئیے اور سب کو ہدایت بھی دی اور اس کے پہلے نوح علیھ السّلامکو ہدایت دی اور پھر ابراہیم علیھ السّلامکی اولاد میں داؤد علیھ السّلام ,سلیمان علیھ السّلامًایوب علیھ السّلامً یوسف علیھ السّلام,موسٰی علیھ السّلام ,اور ہارون علیھ السّلامقرار دئیے اور ہم ِسی طرح نیک عمل کرنے والوں کو جزا دیتے ہیں
اور زکریا علیھ السّلام,یحیٰی علیھ السّلام,عیسٰی علیھ السّلاماور الیاس علیھ السّلام کو بھی رکھا جو سب کے سب نیک کرداروں میں تھے
اور اسماعیل علیھ السّلام, الیسع علیھ السّلام ,یونس علیھ السّلام اور لوط علیھ السّلام بھی بنائے اور سب کو عالمین سے افضل و بہتر بنایا
اور پھر ان کے باپ دادا ,اولاد اور برادری میں سے اور خود انہیں بھی منتخب کیا اور سب کو سیدھے راستہ کی ہدایت کردی
یہی خدا کی ہدایت ہے جسے جس بندے کو چاہتا ہے عطا کردیتاہے اور اگر یہ لوگ شرک اختیار کرلیتے تو ان کے بھی سارے اعمال برباد ہوجاتے