
The Heights - Al-A'raaf
Home > >
سورة الأعراف
![]() | ![]() | ![]() |
![]() | وَجَآءَ ٱلسَّحَرَةُ فِرْعَوْنَ قَالُوٓا۟ إِنَّ لَنَا لَأَجْرًا إِن كُنَّا نَحْنُ ٱلْغَٰلِبِينَ ﴿١١٣﴾ جادوگر فرعون کے پاس حاضر ہو گئے اور انہوں نے کہا کہ اگر ہم غالب آگئے تو کیا ہمیں اس کی اجرت ملے گی . فرعون نے کہا بیشک تم میرے دربار میں مقرب ہوجاؤ گے ان لوگوں نے کہا کہ موسٰی علیھ السّلامآپ عصاپھیکنیں گے یا ہم اپنے کام کا آغاز کریں موسٰی علیھ السّلامنے کہا کہ تم ابتدا کرو -ان لوگوں نے رسیاں پھینکیں تو لوگوں کی آنکھوں پر جادو کردیا اور انہیں خوفزدہ کردیا اور بہت بڑے جادو کا مظاہرہ کیا اور ہم نے موسٰی علیھ السّلامکو اشارہ کیا کہ اب تم بھی اپنا عصا ڈال دو وہ ان کے تمام جادو کے سانپوں کو نگل جائے گا نتیجہ یہ ہوا کہ حق ثابت ہوگیا اور ان کا کاروبار باطل ہوگیا وہ سب مغلوب ہوگئے اور ذلیل ہوکر واپس ہوگئے اور جادوگر سب کے سب سجدہ میں گر پڑے | ![]() |
![]() | ![]() | ![]() |