Duas Search

<-Ziyarat of Arbaeen

>

↑ Top
EnUrAr Aa

Arbaeen is a commemoration held on the 40th day of martyrdom of Imam Husain (AS) in Karbala. Imam Jafar As Sadiq (as) has advised to recite the following Ziarat on the day of Arbaeen.

زيارت اربعين

اَلسَّلاَمُ عَلَىٰ وَلِيِّ ٱللَّهِ وَحَبِيبِهِ
سلام ہو خدا کے ولی اور اس کے پیارے پر
اَلسَّلاَمُ عَلَىٰ خَلِيلِ ٱللَّهِ وَنَجِيبِهِ
سلام ہو خدا کے سچے دوست اور چنے ہوئے پر
اَلسَّلاَمُ عَلَىٰ صَفِيِّ ٱللَّهِ وَٱبْنِ صَفِيِّهِ
سلام ہو خدا کےپسندیدہ اوراس کے پسندیدہ کے فرزند پر
اَلسَّلاَمُ عَلَىٰ ٱلْحُسَيْنِ ٱلْمَظْلُومِ ٱلشَّهِيدِ
سلام ہو حسین(ع) پرجوستم دیدہ شہید ہیں
اَلسَّلاَمُ علىٰ ﺍسِيرِ ٱلْكُرُبَاتِ
سلام ہو حسین(ع) پرجو مشکلوں میں پڑے
وَقَتِيلِ ٱلْعَبَرَاتِ
اور انکی شہادت پر آنسو بہے
اَللَّهُمَّ إِِنِّي اَشـهَدُ
اے معبود میں گواہی دیتا ہوں کہ
اَللَّهُمَّ إِِنِّي اشْهَدُ انَّهُ وَلِيُّكَ وَٱبْنُ وَلِيِّكَ
وہ تیرے ولی اور تیرے ولی کے فرزند
وَصَفِيُّكَ وَٱبْنُ صَفِيِّكَ
تیرے پسندیدہ اور تیرے پسندیدہ کے فرزند ہیں
ٱلْفَائِزُ بِكَرَامَتِكَ
جنہوں نے تجھ سے عزت پائی
ﺍكْرَمْتَهُ بِٱلشَّهَادَةِ
تونے انہیں شہادت کی عزت دی
وَحَبَوْتَهُ بِٱلسَّعَادَةِ
ان کو خوش بختی نصیب کی
وَٱجْتَبَيْتَهُ بِطِيبِ ٱلْوِلاَدَةِ
اور انہیں پاک گھرانے میں پیدا کیا
وَجَعَلْتَهُ سَيِّداً مِنَ ٱلسَّادَةِ
تو نے قرار دیا انہیں سرداروں میں سردار
وَقَائِداً مِنَ ٱلْقَادَةِ
پیشوائوں میں پیشوا
وَذَائِداً مِنْ ٱلذَّادَةِ
مجاہدوں میں مجاہد
وَاعْطَيْتَهُ مَوَارِيثَ ٱلانْبِيَاءِ
اور انہیں نبیوں کے ورثے عنایت کیے
وَجَعَلْتَهُ حُجَّةً عَلَىٰ خَلْقِكَ مِنَ ٱلاوْصِيَاءِ
تو نے قراردیا ان کو اوصیائ میں سے اپنی مخلوقات پرحجت
فَاعْذَرَ فِي ٱلدُّعَاءِ
پس انہوں نے تبلیغ کا الدُّعَائِ، وَمَنَحَ
وَمَنَحَ ٱلنُّصْحَ
حق ادا کیا بہترین خیرخواہی کی
وَبَذَلَ مُهْجَتَهُ فِيكَ
اورتیری خاطراپنی جان قربان کی
لِيَسْتَنْقِذَ عِبَادَكَ مِنَ ٱلْجَهَالَةِ
تاکہ تیرے بندوں کو نجات دلائیں
وَحَيْرَةِ ٱلضَّلاَلَةِ
نادانی وگمرا ہی کی پریشانیوں سے
وَقَدْ تَوَازَرَ عَلَيْهِ مَنْ غَرَّتْهُ ٱلدُّنْيَا
جب کہ ان پران لوگوں نے ظلم کیا جنہیں دنیا نے مغرور بنا دیا تھا
وَبَاعَ حَظَّهُ بِٱلارْذَلِ ٱلادْنَىٰ
جنہوں نے اپنی جانیں معمولی چیز کے بدلے بیچ دیں
وَشَرَىٰ آخِرَتَهُ بِٱلثَّمَنِ ٱلاوْكَسِ
اوراپنی آخرت کے لیے گھاٹے کا سودا کیا
وَتَغَطْرَسَ وَتَرَدَّىٰ فِي هَوَاهُ
انہوں نے سرکشی کی اورلالچ کے پیچھے چل پڑے
وَاسْخَطَكَ وَاسْخَطَ نَبِيَّكَ
انہوں نے تجھے غضب ناک اور تیرے نبی(ص) کو ناراض کیا
وَاطَاعَ مِنْ عِبَادِكَ اهْلَ ٱلشِّقَاقِ وَٱلنِّفَاقِ
انہوں نے تیرے بندوں میں سے انکی بات مانی جو ضدی اور بے ایمان تھے
وَحَمَلَةَ ٱلاوْزَارِ ٱلْمُسْتَوْجِبِينَ ٱلنَّارَ
کہ اپنے گناہوں کا بوجھ لے کرجہنم کی طرف چلے گئے
فَجَاهَدَهُمْ فِيكَ صَابِراً مُحْتَسِباً
پس حسین(ع) ان سے تیرے لیے لڑے جم کرہوشمندی کیساتھ
حَتَّىٰ سُفِكَ فِي طَاعَتِكَ دَمُهُ
یہاں تک کہ تیری فرمانبرداری کرنے پر انکا خون بہایا گیا
وَٱسْتُبِيحَ حَرِيـمُهُ
اور انکے اہل حرم کو لوٹا گیا
اَللَّهُمَّ فَٱلْعَنْهُمْ لَعْناً وَبيلاًَ
اے معبود لعنت کر ان ظالموں پر سختی کے ساتھ
وَعَذِّبْهُمْ عَذَاباً الِيماً
اورعذاب دے ان کو درد ناک عذاب
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا بْنَ رَسُولِ ٱللهِ
آپ پر سلام ہو اے رسول(ص) کے فرزند
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا بْنَ سَيِّدِ ٱلاوْصِيَاءِ
آپ پرسلام ہو اے سرداراوصیائ کے فرزند
اشْهَدُ انَّكَ امِينُ ٱللَّهِ وَٱبْنُ امِينِهِ
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ خدا کے امین اوراسکے امین کے فرزند ہی
عِشْتَ سَعيداً
آپ نیک بختی میں زندہ رہے
وَمَضَيْتَ حَمِيداً
قابل تعریف حال میں گزرے اور وفات پائی
وَمُتَّ فَقِيداً مَظْلُوماً شَهِيداً
وطن سے دورکہ آپ ستم زدہ شہید ہیں
وَاشْهَدُ انَّ ٱللَّهَ مُنْجِزٌ مَا وَعَدَكَ
میں گواہی دیتا ہوں کہ خدا آپ کو جزا دے گا جس کا اس نے وعدہ کیا
وَمُهْلِكٌ مَنْ خَذَلَكَ
اوراسکو تباہ کریگا وہ جس نے آپکا ساتھ چھوڑا
وَاشْهَدُ انَّكَ وَفَيْتَ بِعَهْدِ ٱللَّهِ
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے خدا کی دی ہوئی ذمہ داری نبھائی
وَجَاهَدْتَ فِي سَبِيلِهِ حَتَّىٰ ﺍتَاكَ ٱلْيَقِينُ
آپ نے اسکی راہ میں جہاد کیا حتی کہ شہید ہوگئے
فَلَعَنَ ٱللَّهُ مَنْ قَتَلَكَ
پس خدا لعنت کرے جس نے آپکو قتل کیا
وَلَعَنَ ٱللَّهُ مَنْ ظَلَمَكَ
خدا لعنت کرے جس نے آپ پرظلم کیا
وَلَعَنَ اللهُ اُمَةً سَمِعت بـِذلك فَرَضِيَت بـه
اور خدا لعنت کرے اس قوم پرجس نے یہ واقعہ شہادت سنا تو اس پر خوشی ظاہر کی
اَللَّهُمَّ إِِنِّي ﺍشْهِدُكَ
اے معبود میں تجھے گواہ بناتا ہوں کہ
ﺍنِّي وَلِيٌّ لِمَنْ وَالاَهُ
ان کے دوست کا دوست
وَعَدُوٌّ لِمَنْ عَادَاهُ
اور ان کے دشمنوں کا دشمن ہوں
بـاَبـي أَنـت وَ اُمي يَا بْن رَسـُولِ اللهِ
میرے ماں باپ قربان آپ پراے فرزند رسول
اَشهَدُ اَنّك كُنتَ نوُرا في الأصلابِ الشّامِخَةِ
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نور کی شکل میںرہے صاحب عزت صلبوں میں
وَالأرحـامِ المُطَهَرَةِ
اور پاکیزہ رحموں میں
لم تـُنَجـِسـكَ الجـاهِليَّةُ بـاَنِجـاسـِها
جنہیں جاہلیت نے اپنی نجاست سے آلودہ نہ کیا
وَلَم تـُلبـِسكَ مِن مُدلَهِمّاتِ ثـِيابـِها
اور نہ ہی اس نے اپنے بے ہنگم لباس آپ کو پہنائے ہیں
وَاَشـهَدُ ﺍنَّكَ مِنْ دَعَائِمِ ٱلدِّينِ
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ دین کے ستون ہیں
وَاَركانِ المُؤمِنينَ
مسلمانوں کے سردار ہیں
وَمَعْقِلِ ٱلْمُؤْمِنِينَ
اور مومنوں کی پناہ گاہ ہیں
وَاشْهَدُ انَّكَ ٱلإِمَامُ ٱلْبَرُّ ٱلتَّقِيُّ
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ امام (ع) ہیں نیک و پرہیز گار
ٱلرَّضِيُّ ٱلزَّكِيُّ
پسندیدہ پاک
الهادِي المَهدِيُ
رہبر راہ یافتہ
وَاشْهَدُ انَّ ٱلائِمَّةَ مِنْ وُلْدِكَ
اور میں گواہی دیتا ہوں کہ جو امام آپ کی اولاد میں سے ہیں
كَلِمةُ التَّقـوى
وہ پرہیزگاری کے ترجمان
وَاَعـلامُ الهُدى
ہدایت کے نشان محکم
وَالعـُروةُ الوُثـقى
محکم تر سلسلہ
وَالحـُجَّةُ عـَلى اَهل الدُنيـا
اور دنیا والوں پرخدا کی دلیل و حجت ہیں
وَاَشـهَدُ اَنّي بـِكـمُ مُؤمِنٌ وَبـِايِابـِكم مُوقنٌ
میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ کا اور آپ کے بزرگوں کا ماننے والا
مُوقِنٌ بِشَرَايِعِ دِينِي وَخَوَاتِيمِ عَمَلِي
اپنے دینی احکام اورعمل کی جزا پر یقین رکھنے والا ہوں
وَقَلْبِي لِقَلْبِكُمْ سِلْمٌ
میرا دل آپکے دل کیساتھ پیوستہ
وَاَمري لِامْرِكـمُ مُتَّبـع
میرا معاملہ آپ کے معاملے کے تابع
وَنُصْرَتِي لَكُمْ مُعَدَّةٌ
اور میری مدد آپ کیلئے حاضر ہے
حَتَّىٰ يَاذَنَ اللَّهُ لَكُمْ
حتی کہ خدا آپکو اذن قیام دے
فَمَعَكُمْ مَعَكُمْ
پس آپکے ساتھ ہوں
لاََ مَعَ عَدُوِّكُمْ
آپکے ساتھ نہ کہ آپکے دشمن کیساتھ
صـَلَوات الله عَلَيكم
خدا کی رحمتیں ہوں
وَعَلى اَرواحـِكم وَعَلى اَجـسـادِكُم
آپ پر آپ کی پاک روحوں پر آپ کے جسموں پر
وَشَاهِدِكُمْ وَغَائِبِكُمْ
آپ کے حاضر پر آپ کے غائب پر
وَظَاهِرِكُمْ وَبَاطِنِكُمْ
آپ کے ظاہر اور آپ کے باطن پر
آمِينَ رَبَّ ٱلْعَالَمِينَ
ایسا ہی ہو جہانوں کے پروردگار۔

'Ziyarat of Arbaeen' is tagged in Imam Husain collection. See other ziyarat's from Imam Husain

Related Links


Ziyarat of Arbaeen rated 3.3 on a 1to5 point scale based on 6 votes.