Duas Search

<-Dua-e-Iftitah

>

↑ Top
EnUrAr Aa

Dua-e-Iftitah was taugh by the 12th Imam, and its recommended to recite this dua in every night of the holy month of Ramadhan

دعا افتتاح

بسم الله الرحمن الرحيم
بنام خدائے رحمن و رحیم
اللهم صلي على محمد وأل محمد
اے معبود ! محمدوآل محمد پر رحمت فرما
اللهم إني افتتح الثناء بحمدك
اے معبود! تیری حمد کے ذریعے تیری تعریف کا آغاز کرتا ہوں
وأنت مُسدد للصواب بمنك
اور تو اپنے احسان سے راہ راست دکھانے والا ہے
وأيقنت أنك أنت ارحم الراحمين في موضع العفو والرحمة
اور مجھے یقین ہے کہ تو معافی دینے مہربانی کرنے کے مقام پر سب سے بڑھ کر رحم و کرم کرنے والا ہے
واشد المُعاقبين في موضع النكال والنقمة
اور شکنجہ و عذاب کے موقع پر سب سے سخت عذاب دینے والا ہے
واعظم المُتجبرين في موضع الكبرياء والعظمة
اور بڑائی اور بزرگی کے مقام پر تو تمام قاہروں اور جابروں سے بڑھا ہوا ہے
اللهم اذنت لي في دُعائك ومسئلتك
اے خدا ! تو نے مجھے اجازت دے رکھی ہے کہ تجھ سے دعا و سوال کروں
فاسمع يا سميع مدحتي
پس اے سننے والے اپنی یہ تعریف سن
واجب يا رحيم دعوتي
اور اے مہربان میری دعا قبول فرما
واقل يا غفور عثرتي
اے بخشنے والےمیری خطا معاف کر
فكم يا الهي من كُربة قد فرجتها
پس اے میرے معبود ! کتنی ہی مصیبتوں کو تو نے دور کیا
وهمُوم قد كشفتها
اور کتنے ہی اندیشوں کو ہٹایا
وعثرة قد اقلتها
اور خطاؤں سے در گزر کی
ورحمة قد نشرتها
رحمت کو عام کیا
وحلقة بلاء قد فككتها
اور بلاؤں کے گھیرے کو توڑا اور رہائی دی
الحمد لله الذي لم يتخذ صاحبة ولا ولداً
حمد اس الله کیلئے ہے جس نے نہ کسی کو اپنی زوجہ بنایا اور نہ کسی کواپنا بیٹا بنایا
ولم يكن له شريك في الملك
نہ ہی سلطنت میں اس کا کوئی شریک ہے
ولم يكن له وليّ من الذل
اور نہ وہ عاجز ہے کہ کوئی اس کا سر پرست ہو
وكبره تكبيراً
اس کی بڑائی بیان کرو بہت بڑائی
الحمد لله بجميع محامده كُلها
حمد الله ہی کیلئے ہے
على جميع نعمه كله
اس کی تمام خوبیوں اور اس کی ساری نعمتوں کے ساتھ
الحمد لله لا مُضاد في مُلكه
حمد اس الله کیلئے ہے جس کی حکومت میں اس کا کوئی مخالف نہیں
ولا منازع له في أمره
نہ اس کے حکم میں کوئی رکاوٹ ڈالنے والا ہے
الحمد لله الذي لا شريك له في خلقه
حمد اس الله کیلئے ہے جس کی آفرینش میں کوئی اس کا شریک نہیں
ولا شبيه له في عظمته
اور اسکی بڑائی میں کوئی اس جیسا نہیں
الحمد لله الفاشي في الخلق امرُهُ
حمد اس الله کیلئے ہے کہ جسکا حکم اور حمد خلق میں آشکار ہے
وحمده الظاهر بالكرم مجدُه
اس کی شان اس کی بخشش کے ساتھ ظاہر ہے
الباسط بالجُود يده
بن مانگے دینے میں اس کا ہاتھ کھلا ہے
الذي لا تنقُص خزائنه
وہی ہے جس کے خزانہ نے کم نہیں ہوتے
ولا تزيده كثرة العطاء
اور کثرت کے ساتھ عطا کرنے سے اضافہ ہوتا ہے
إلا جُوداً وكرما
اس کی بخشش اور سخاوت میں
إنه هو العزيز الوهاب
کیونکہ وہ زبردست عطا کرنے والا ہے
اللهم إني أسئلك قليلا من كثير
اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے بہت میں سے تھوڑے کا
مع حاجة بي إليه عظيمة
جبکہ مجھے اس کی بہت زیادہ حاجت ہے
وغناك عنه قديم
اور تو ہمیشہ اس سے بے نیاز ہے
وهو عندي كثير
وہ نعمت میرے لیئے بہت بڑی ہے
وهو عليك سهل يسير
اور تیرے لئے اس کا دینا آسان ہے
اللهم إن عفوك عن ذنبي
اے معبود! بے شک تیرا میرے گناہ کو معاف کرنا
وتجاوزك عن خطيئتي
میری خطا سے تیری در گزر
وصفحك عن ظُلمي
میرے ستم سے تیری چشمپوشی
وسترك على قبيح عملي
میرے برے عمل کی پردہ پوشی
وحلمك عن كثير جرمي
میرے بہت سے جرائم پر تیری برد باری ہے
عند ما كان من خطاي وعمدي
جبکہ ان میں سے بعض بھول کر اور بعض میں نے جان بوجھ کر کئے ہیں
اطمعني في ان اسئلك ما
تب بھی اس سے مجھے طمع ہوئی کہ میں تجھ سے وہ مانگوں
لا استوجبه منك
جس کا میں حقدار نہیں
الذي رزقتني من رحمتك
چنانچہ تو نے اپنی رحمت سے مجھے روزی دی
واريتني من قدرتك
اور اپنی قدرت کے کرشمے دکھائے
وعرفتني من اجابتك
قبولیت کی پہچان کرائی
فصرت ادعوك امنا
پس اب میں با امن ہوکر تجھے پکارتا ہوں
واسئلك مُستانسا
اور سوال کرتا ہوں الفت سے
لا خائفا ولا وجلا
نہ ڈرتے اور گھبراتے ہوئے
مُدلا عليك فيما قصدت فيه اليك
اور مجھے ناز ہے کہ اس بارے میں تیری بارگاہ میں آیا ہوں
فإن ابطأ عني عتبت
پس اگر تو نے قبولیت میں دیر کی
بجهلي عليك ولعل الذي
تو میں بوجہ نادانی تجھ سے شکوہ کروں گا
ابطأ عني هو خير لي
اگر چہ وہ تاخیر کاموں کے نتائج سے متعلق
لعلمك بعاقبة الأمور
تیرے علم میں میرے لیے بہتری کی حامل ہو
فلم ار مولىً كريما
پس میں نے تیرے سوا کوئی مولا نہیں دیکھا
اصبر على عبد لئيم منك عليّ
جو میرے جیسے پست بندے پر مہربان و صابر ہو۔
يا ربي إنك تدعوني فأولي عنك
اے پروردگار! تو مجھے پکارتا ہے تو میں تجھ سے منہ موڑتا ہوں
وتتحبب إليّ واتبغض إليك
تو مجھ سے محبت کرتا ہے میں تجھ سے خفگی کرتا ہوں
وتتودد إليّ فلا اقبل منك
تو میرے ساتھ الفت کرتا ہے میں بے رخی کرتا ہوں
كأن لي التطوُّل عليك
جیسے کہ میرا تجھ پر کوئی احسان رہا ہو
فلم يمنعك ذالك من الرحمة لي
تو بھی میرا یہ طرز عمل تجھے مجھ پر رحمت فرمانے
والإحسان إليّ والتفضل عليّ بجودك وكرمك
اور مجھ پر اپنی عطا و بخشش کیساتھ فضل و احسان کرنے سے باز نہیں رکھتا
فارحم عبدك الجاهل
پس اپنے اس نادان بندے پر رحم کر
وجُد عليه بفضل احسانك
اور اس پر اپنے فضل و احسان سے سخاوت فرما
إنك جواد كريم
بے شک تو بہت دینے والا سخی ہے
الحمد لله
حمد ہے اس اللہ کے لیے
مالك المُلك
جو سلطنت کا مالک
مُجري الفلك
کشتی کو رواں کرنیوالا
مُسخر الرياح
ہواؤں کو قابو رکھنے والا
فالق الأصباح
صبح کو روشن کرنے والا
ديّان الدين
اور قیامت میں جزا دینے والا
رب العالمين
جہانوں کا پروردگار ہے
الحمد لله
حمد ہے اللہ کی
على حلمه بعد علمه
کہ جانتے ہوئے بھی بردباری سے کام لیتا ہے
والحمد لله
اورحمد ہے اس اللہ کی
على عفوه بعد قدرته
جو قوت کے باوجود معاف کرتا ہے
والحمد لله
اور حمد ہے اس اللہ کی
على طول اناته في غضبه
جو حالت غضب میں بھی بڑا بردبار ہے
وهو قادر على ما يُريد
اور وہ جو چاہے اسے کرگزرنے کی طاقت رکھتا ہے
الحمد لله
حمد ہے اس اللہ کی
خالق الخلق
جو مخلوق کو پیدا کرنیوالا
باسط الرزق
روزی کشادہ کرنیوالا
فالق الإصباح
صبح کو روشنی بخشنے والا
ذي الجلال والإكرام
صاحب جلالت و کرم
والفضل والإنعام
اور فضل و نعمت کا مالک ہی
الذي بعد فلا يُرى
جو ایسا دور ہے کہ نظر نہیں آتا
وقرب فشهد النجوى
اور اتنا قریب ہے کہ سرگوشی کو بھی جانتا ہے
تبارك وتعالى
وہ مبارک اور برتر ہے
الحمد لله الذي
حمد ہے اس الله کی
ليس له مُناز يُعادله
جس کا ہمسر نہیں جو اس سے جھگڑا کرے
ولا شبيه يُشاكله
نہ کوئی اس جیسا ہے کہ اس کاہمشکل ہو
ولا ظهير يُعاضده
نہ کوئی اس کا مددگار و ہمکار ہے
قهر بعزته الأعزاء
وہ اپنی عزت میں سب عزت والوں پر غالب ہے
وتواضع لعظمته العُظماء
اور سبھی عظمت والے اس کی عظمت کے آگے جھکتے ہیں
فبلغ بقدرته ما يشاء
وہ جو چاہے اس پر قادر ہے
الحمد لله
حمد ہے اللہ کی
الذي يُجيبني حين اناديه
جسے پکارتا ہوں تو وہ جواب دیتا ہے
ويستر عليّ كل عورة وأنا اعصيه
اور میری برائی کی پردہ پوشی کرتا ہے میں اسکی نافرمانی کرتا ہوں
ويُعظم النعمة
تو بھی مجھے بڑی بڑی نعمتیں دیتا ہے
عليّ فلا اجازيه
کہ جن کا بدلہ میں اسے نہیں دیتا
فكم من موهبة هنيئة قد اعطاني
پس اس نے مجھ پر کتنی ہی خوشگوار عنایتیں اوربخششیں کی ہیں
وعظيمة مخوفة قد كفاني
کتنی ہی خطرناک آفتوں سے مجھے بچالیا ہے
وبهجة مونقة قد اراني
کئی حیرت انگیز خوشیاں مجھے دکھائی ہیں
فاثني عليه حامداً
پس ان پر اس کی حمد و ثنا کرتا ہوں
واذكُره مُسبحا
اور لگاتار اس کا نام لیتا ہوں
الحمد لله
حمد ہے اللہ کی
الذي لا يُهتك حجابه
جس کا پردہ ہٹایا نہیں جاسکتا
ولا يُغلق بابه
اس کا در رحمت بند نہیں ہوتا
ولا يُرد سائله
اس کا سائل خالی نہیں جاتا
ولا يُخيّب امله
اور اس کا امیدوار مایوس نہیں ہوتا
الحمد لله
حمد ہے اللہ کی
الذي يُؤمن الخائفين
جو ڈرنے والوں کو پناہ دیتا ہے
ويُنجي الصالحين
نیکوکاروں کو نجات دیتا ہے
ويرفع المُستضعفين
لوگوں کے دبائے ہوؤں کو ابھارتا ہے
ويضع المُستكبرين
بڑا بننے والوں کو نیچا دکھاتا ہے
ويُهلك ملوكا
بادشاہوں کو تباہ کرتا
ويستخلف أخرين
اور ان کی جگہ دوسروں کو لے آتا ہے۔
والحمد لله
حمد ہے اللہ کی
قاصم الجبارين
کہ وہ دھونسیوں کا زور توڑنے والا
مبير الظالمين
ظالموں کو برباد کرنے والا
مُدرك الهاربين
فریادیوں کو پہنچنے والا
نكال الظالمين
اور بے انصافوں کو سزا دینے والا ہے
صريخ المستصرخين
وہ دادخواہوں کا دادرس
موضع حاجات الطالبين
حاجات طلب کرنے والوں کا ٹھکانہ
معتمد المؤمنين
اور مومنوں کی ٹیک ہے
الحمد لله
حمد ہے اس اللہ کی
الذي من خشيته ترعد السماء وسُكانها
جس کے خوف سے آسمان اور آسمان والے لرزتے ہیں
وترجف الأرض وعُمارها
زمین اور اس کے آبادکار دہل جاتے ہیںسمندر لرزتے ہیں
وتموج البحار ومن يسبح في غمراتها
اور وہ جو انکے پانیوں میں تیرتے ہیں
الحمد لله
حمد ہے اللہ کی
الذي هدانا لهذا
جس نے ہمیں یہ راہ ہدایت دکھائی
وما كُنا لنهتدي
اور ہم ہرگز ہدایت نہ پاسکتے
لو لا أن هدانا الله
اگر اللہ تعالیٰ ہمیں ہدایت نہ فرماتا
الحمد لله
حمد ہے اس اللہ کی
الذي يخلق ولم يُخلق
جو خلق کرتا ہے اور وہ مخلوق نہیں
ويرزُق ولا يُرزق
وہ رزق دیتا ہے اور وہ مرزوق نہیں
ويُطعِم ولا يُطعم
وہ کھانا کھلاتا ہے اور کھاتا نہیں
ويُميت الأحياء
وہ زندوں کو مارتا ہے
ويُحيي الموتى
اور مردوں کو زندہ کرتا ہے
وهو حيّ لا يمُوت
وہ ایسا زندہ ہے جسے موت نہیں
بيده الخير
بھلائی اسیکے ہاتھ میں ہے
وهو على كل شيئ قدير
اور وہ ہرچیز پر قدرت رکھتا ہے
اللهم صلي على محمد
اے معبود! اپنی حضرت محمد پر رحمت نازل فرما
عبدك ورسولك
جو تیرے بندے تیرے رسول
وأمينك وصفيّك وحبيبك
تیرے امانتدار تیرے برگزیدہ تیرے حبیب
وخيرتك من خلقك
اور تیری مخلوق میں سے تیرے پسندیدہ ہیں
وحافظ سرك
تیرے راز کے پاسدار ہیں
ومبلغ رسالتك
اور تیرے پیغاموں کے پہنچانے والے ہیں
افضل واحسن واجمل واكمل وازكى
بہترین نیکوترین زیباترین کامل ترین روئیدہ ترین پاکیزہ ترین
وانمى واطيب واطهر واسنى واكثر
شفاف ترین روشن ترین
ما صليت وباركت وترحمت وتحننت وسلمت
اور تو نے جو بہت رحمت کی برکت دی نوازش کی مہربانی کی اور درود بھیجا
على احد من عبادك
اپنے بندوں میں
وانبيائك ورسلك
اپنے نبیوں اپنے رسولوں
وصفوتك
اور اپنے برگزیدوں میں سے
واهل الكرامة عليك من خلقك
کسی ایک پر اور جو تیرے ہاں بزرگی والے ہیں تیری مخلوق میں سے۔
اللهم صلي على عليّ
اے معبود! علی(ع) پر رحمت فرما
امیرالمومنین
جو أمير المؤمنين
ووصيّ رسول رب العالمين
اور جہانوں کے پروردگار کے رسول کے وصی ہیں
عبدك ووليّك
تیرے بندے تیرے ولی
واخلي رسولك
تیرے رسول کے بھائی
وحُجتك على خلقك
تیری مخلوق پر تیری حجت
وايتك الكبرى
تیری بہت بڑی نشانی
والنبأ العظيم
اور نبأ عظیم ہیں
وصلي على الصديقة الطاهرة
اور صدیقہ طاہرہ پر رحمت فرما
فاطمة الزهراء
فاطمہ (سلام اللہ علیھا)
سيدة نساء العالمين
جو تمام جہانوں کی عورتوں کی سردار ہیں
وصلي على سبطى الرحمة
اور نبی رحمت کے دو نواسوں
واماماي الهُدى
اور ہدایت والے دو ائمہ(ع)
الحسن والحُسين
حسن(ع) و حسین(ع) پر رحمت فرما
سيدي شباب اهل الجنة
جو جنت کے جوانوں کے سید و سردار ہیں۔
وصلي على أئمة المسلمين
اور مسلمانوں کے ائمہ(ع) پر رحمت فرما
، عليّ بن الحسين
کہ وہ علی زین العابدین(ع)
ومحمد بن عليّ
محمد الباقر(ع)
وجعفر بن محمد
جعفر الصادق(ع)
وموسى بن جعفر
موسیٰ الکاظم(ع)
وعليّ بن موسى
علی الرضا(ع)
ومحمد بن عليّ
محمد تقی الجواد(ع)
وعليّ بن محمد
علی نقی(ع) الہادی(ع)
والحسن بن عليّ
حسن العسکری(ع)
والخلف الهادي المهدي
اور بہترین سپوت ہادی المہدی(ع) ہیں
حُجتك على عبادك
جو تیرے بندوں پر تیری حجتیں
وأمنائك في بلادك
اور تیرے شہروں میں تیرے امین ہیں
صلوة كثيرة دائمة
ان پر رحمت فرما بہت بہت ہمیشہ ہمیشہ
اللهم وصلي على وليّ امرك
اے معبود اپنے ولی امر پر رحمت فرما
القائم
کہ جو قائم،
المؤمل والعدل المنتظر
امیدگاہ عادل اور منتظر ہے
وحُفه بملائكتك المقربين
اسکے گرد اپنے مقرب فرشتوں کا گھیرا لگادے
وأيده بروح القدس
اور روح القدس کے ذریعے اسکی تائید فرما
يا رب العالمين
اے جہانوں کے پروردگار
اللهم اجعله الداعي إلى كتابك
اے معبود! اسے اپنی کتاب کی طرف دعوت دینے والا
والقائم بدينك
اور اپنے دین کیلئے قائم قرار دے
استخلفه في الأرض
اسے زمین میں اپنا خلیفہ بنا
كما استخلفت الذين من قبله
جیسے ان کو خلیفہ بنایا جو اس سے پہلے ہو گزرے ہیں
مكِن له دينه الذي ارتضيته
اپنے پسندیدہ دین کو اس کیلئے پائیدار بنادے
ابدله من بعد خوفه امناً
اسکے خوف کے بعد اسے امن دے
يعبدك لا يُشرك بك شيئاً
کہ وہ تیرا عبادت گزار ہے کسی کو تیرا شریک نہیں بناتا۔
اللهم اعزه واعزز به
اے معبود! اسے معزز فرما اور اس کے ذریعے مجھے عزت دے
وانصره وانتصر به
میں اسکی مدد کرو اور اس کے ذریعے میری مدد فرما
وانصره نصراً
اسے باعزت مدد دے
وافتح له فتحاً يسيراً
اور اسے آسانی کے ساتھ فتح دے
واجعل له من لدنك سلطاناً نصيراً
اور اسے اپنی طرف سے قوت والا مددگار عطا فرما
اللهم اظهر به دينك
اے معبود! اس کے ذریعے اپنے دین
وسُنة نبيّك
اور اپنے نبی کی سنت کو ظاہر فرما
حتى لا يستخفى بشي من الحق مخافة
یہاں تک کہ حق میں سے کوئی چیز خوف سے مخفی و پوشیدہ نہ رہ جائے
احد من الخلق
مخلوق سے
اللهم إنا نرغب إليك
اے معبود! ہم تیری طرف رغبت رکھتے
في دولة كريمة
ایسی برکت والی حکومت کی خاطر
تُعز بها الإسلام واهله
ہیں جس سے تو اسلام و اہل اسلام کو قوت دے
وتُذل بها النفاق واهله
اور نفاق و اہل نفاق کو ذلیل کرے
وتجعلنا فيها
اور اس حکومت میں ہمیں بنا دے
من الدعاة إلى طاعتك
اپنی اطاعت کی طرف بلانے والے
والقادة إلى سبيلك
اور اپنے راستے کیطرف رہنمائی کرنے والے قرار دے
وترزقنا بها
اور اس کے ذریعے ہمیں
كرامة الدنيا والأخرة
دنیا و آخرت کی عزت دے
اللهم ما عرفتنا من الحق
اے معبود! جس حق کی تو نے ہمیں معرفت کرائی
فحملناه
اسکے تحمل کی توفیق دے
وما قصرنا عنه
اور جس سے ہم قاصر رہے
فبلغناه
اس تک پہنچادے
اللهم اللمم به شعثنا
اے معبود اسکے ذریعے
واشعب به صدعنا
ہم بکھروں کو جمع کردے
وارتُق به فتقنا
اسکے ذریعے ہمارے جھگڑے ختم کر اور ہماری پریشانی دور فرما
وكثر به قلتنا
اسکے ذریعے ہماری قلت کوکثرت
واعزز به ذلتنا
اور ذلت کو عزت میں بدل دے
واغن به عائلنا
اسکے ذریعے ہمیں نادار سے تونگر بنا
واقض به عن مغرمنا
اور ہمارے قرض ادا کر دے
واجبر به فقرنا
اسکے ذریعے ہمارا فقر دور فرما دے
وسُد به خلتنا
ہماری حاجتیں پوری کر دے
ويسّر به عُسرنا
اور تنگی کو آسانی میں بدل دے
وبيض به وجوهنا
اس کے ذریعے ہمارے چہرے روشن کر
وفُك به اسرنا
اور ہمارے قیدیوں کو رہائی دے
وانجح به طلبتنا
اسکے ذریعے ہماری حاجات بر لا
وانجز به مواعيدنا
اور ہمارے وعدے نبھا دے
واستجب به دعوتنا
اور ہمارے سوال پورے کر دے
واعطنا به سؤلنا
اسکے ذریعے ہماری دعائیں قبول فرما
وبلغنا به من الدنيا
اس کے ذریعے دنیا میں ہماری امیدیں پوری فرما
والأخرة امالنا
و آخرت میں
واعطنا به فوق رغبتنا
اور ہمیں ہماری درخواست سے زیادہ عطا کر
يا خير المسؤولين
اے سوال کئے جانے والوں میں بہترین۔
واوسع المُعطين
اور اے سب سے زیادہ عطا کرنے والے
اشف به صُدورنا
اس کے ذریعے ہمارے سینوں کو شفا دے
واذهب به غيظ قلوبنا
اور ہمارے دلوں سے بغض و کینہ مٹا دے
واهدنا به لِما اختلف فيه من الحق
جس حق میں ہمارا اختلاف ہے اس کے ذریعے ہمیں ہدایت فرما دبے
بإذنك إنك
اپنے حکم سے
تهدي من تشاء إلى صراط مستقيم
بےشک تو جسے چاہتا ہے سیدھے راستے کی طرف لے جاتا ہے
وانصرنا به
اس کے ذریعے
على عدوك وعدونا
اپنے اور ہمارے دشمن پر ہمیں غلبہ عطا فرما
إله الحق أمين
اے سچے خدا ایسا ہی ہو۔
اللهم إنا نشكوا إليك
اے معبود ! ہم شکایت کرتے ہیں تجھ سے
فقد نبيّنا
اپنے نبی کے اٹھ جانے کی
صلواتك عليه وأله
کہ ان پر اور ان کی آل(ع) پر تیری رحمت ہو
وغيبة وليّنا
اور اپنے ولی کی پوشیدگی کی
وكثرة عدوّنا
اور شاکی ہیں دشمنوں کی کثرت
وقلة عددنا
اور اپنی قلت تعداد
وشدة الفِتن بنا
اور فتنوں کی سختی
وتظاهر الزمان علينا
اور حوادث زمانہ کی یلغار کی شکایت کرتے ہیں
فصل على محمد وأله
پس محمد اور ان کی آل (ع)پر رحمت فرما
واعنا على ذلك
اور ہماری مدد فرما
بفتح منك تُعجله
ان پر فتح کے ساتھ اور اس میں جلدی کر کے
وبضُر تكشفه
تکلیف دور کردے
ونصر تُعزه
نصرت سے عزت عطا کر
وسُلطان حق تُظهره
حق کے غلبے کا اظہار فرما
ورحمة منك تُجللناها
ایسی رحمت فرما جو ہم پرسایہ کرے
وعافية منك تُلبسناها
اور امن عطا کر جو ہمیں محفوظ بنا دے
برحمتك يا ارحم الراحمين
رحمت فرما اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔

'Dua-e-Iftitah' is tagged in Imam Asr collection. See other dua's from Imam Asr

Related Links


Dua-e-Iftitah rated 4.3 on a 1to5 point scale based on 16 votes.