Duas Search

<-Dua for 22nd Night

>

↑ Top
EnUrAr Aa

Recite this Dua on the night of 22nd Ramadhan

یَا سالِخَ النَّہارِ مِنَ اللَّیْلِ
اے وہ جودن کو رات پر سے کھینچ لے جاتا ہے
فَإِذا نَحْنُ مُظْلِمُونَ
تو ہم تاریکی میں گھر جاتے ہیں
وَمُجْرِیَ الشَّمْسِ لِمُسْتَقَرِّ ہا بِتَقْدِیرِکَ
اور اپنے اندازے سے سورج کو اسکے راستے پر چلاتا ہے
یَا عَزِیزُ یَا عَلِیمُ
اے زبردست اور اے دانا
وَمُقَدِّرَ الْقَمَرِ مَنازِلَ
تو نے چاند کی منزلیں ٹھہرائیں
حَتّی عادَ کَالْعُرْجُونِ الْقَدِیمِ،
کہ وہ گھٹتے گھٹتے کھجور کی پرانی سوکھی شاخ جیسا رہ جاتا ہے،
یَا نُورَ کُلِّ نُورٍ،
اے ہر شی کی نورانیت کا نور،
وَمُنْتَہیٰ کُلِّ رَغْبَةٍ،
اے ہر چاہت کے مرکز ومحور
وَوَلِیَّ کُلِّ نِعْمَةٍ،
اور ہر نعمت کے مالک
یَا اللهُ یَا رَحْمٰنُ،
اے الله، اے رحمن،
یَااللهُ یَا قُدُّوسُ،
اے الله، اے پاکیزہ،
یَا أَحَدُ یَا واحِدُ
اے یکتا، اے یگانہ
یَا فَرْدُ یَااللهُ
،اے تنہا ، اے الله،
یَا اللهُ یَا اللهُ
اے الله، اے الله،
لَکَ الْاَسْماءُ الْحُسْنی
تیرے ہی لیے اچھے اچھے نام ہیں
وَالْاَمْثالُ الْعُلْیا
اور بلند ترین نمونے اور تیرے ہی لیے ہیں
وَالْکِبْرِیاءُ وَالْاَلاءُ،
بڑائیاں اور مہربانیاں ہیں
أَسْأَ لُکَ أَنْ تُصَلِّیَ عَلَی مُحَمَّدٍ وَأَھْلِ بَیْتِہِ
تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ محمد اور ان کے اہلبیت(ع) پر رحمت نازل فرما
وَأَنْ تَجْعَلَ اسْمِی فِی ہذِھِ اللَّیْلَةِ فِی السُّعَداءِ
اور یہ کہ آج کی رات میں میرا نام نیکوکاروں میں لکھ دے،
وَرُوحِی مَعَ الشُّھَداءِ
میری روح کو شہیدوں کے ساتھ قرار دے،
وَ إِحْسانِی فِی عِلِّیِّینَ
میری اطاعت کومقام علیین میں پہنچا
وَإِسائَتِی مَغْفُورَةً
اور میری برائی کو معاف شدہ قرار دے
وَأَنْ تَھَبَ لِی یَقِیناً تُباشِرُ بِہِ قَلْبِی وَإِیماناً
اور یہ کہ مجھے وہ یقین عطا کر جومیرے دل میں بسا رہے
یُذْھِبُ الشَّکَّ عَنِّی،
اور وہ ایمان دے جو شک کو مجھ سے دور کردے
وَتُرْضِیَنِی بِما قَسَمْتَ لِی،
اور مجھے راضی بنا اس پر جو حصہ تو نے مجھے دیا
وَآتِنا فِی الدُّنْیا حَسَنَةً،
اور ہمیں دنیا میں بہترین زندگی دے
وَفِی الْاَخِرَةِ حَسَنَةً،
آخرت میں خوش ترین اجر عطا کر
وَقِنا عَذابَ النَّارِ الْحَرِیقِ،
اور ہمیں جلانے والی آگ کے عذاب سے بچا
وَارْزُقْنِی فِیہا
اور اس ماہ میں مجھے ہمت دے
ذِکْرَکَ وَشُکْرَکَ،
کہ تجھے یاد کروں تیرا شکر بجا لاؤں
وَالرَّغْبَةَ إِلَیْکَ، وَالْاِنابَةَ
تیری طرف توجہ رکھوں اور تیرے حضور توبہ کروں
وَ التَّوْفِیقَ
اور مجھے توفیق دے اس عمل کی
لِما وَفَّقْتَ لَہُ مُحَمَّداً وَآلَ مُحَمَّدٍ عَلَیْھِمُ اَلسَّلاَمُ ۔
جس کی توفیق تو نے محمد وآل محمد کو دی ان سب پر سلام ہو

'Dua for 22nd Night' is tagged in Ramadhan collection. See other dua's from Ramadhan

Related Links