Duas Search

<-Dua for 27th Ramadhan

>

↑ Top
EnUrArTr Aa

Recite this Dua on the night of 27th of Ramadhan

يَا مَادَّ ٱلظِّلِّ
اے سایہ کو پھیلانے والے
وَلَوْ شِئْتَ لَجَعَلْتَهُ سَاكِناً
اور اگر تو چاہتا تو اس کو ایک جگہ ٹھہرادیتا
وَجَعَلْتَ ٱلشَّمْسَ عَلَيْهِ دَلِيلاً
تو نے سورج کو سایہ کے لیے رہنما قرار دیا
ثُمَّ قَبَضْتَهُ إِلَيْكَ قَبْضاً يَسِيراً
اور پھر اسے قابو میں کیا، تو آسانی سے قابو کیا
يَاذَا ٱلْجُودِ وَٱلطَّوْلِ
اے سخاوت وعطا والے
وَٱلْكِبْرِيَاءِ وَٱلآلاَءِ
اور بڑائیوں اور نعمتوں والے
لاَ إِلٰهَ إِلاَّ انْتَ
تیرے سوا کوئی معبود نہیں
عَالِمُ ٱلْغَيْبِ وَٱلشَّهَادَةِ
جو کہ ظاہر و باطن باتوں کا جاننے والا،
ٱلرَّحْمٰنُ ٱلرَّحِيمُ
بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
لاَ إِلٰهَ إِلاَّ انْتَ
تیرے سواء کوئی معبود نہیں
يَا قُدُّوسُ يَا سَلاَمُ
اے پاک ترین، اے سلامتی والے،
يَا مُؤْمِنُ يَا مُهَيْمِنُ
اے امن دینے والے، اے نگہدار،
يَا عَزِيزُ يَا جَبَّارُ
اے زبردست ،اے غلبہ والے،
يَا مُتَكَبِّرُ يَا اللَّهُ
اے بڑائی والے، اے الله،
يَا خَالِقُ يَا بَارِئُ يَا مُصَوِّرُ
اے خلق کرنے والے، اے پیدا کرنے والے، اے صورت بنانے والے،
يَا اللَّهُ يَا اللَّهُ يَا اللَّهُ
اے الله، اے الله، اے الله،
لَكَ ٱلاسْمَاءُ ٱلْحُسْنَىٰ
تیرے لیے اچھے اچھے نام،
وَٱلامْثَالُ ٱلْعُلْيَا
بلند ترین نمونے
وَٱلْكِبْرِيَاءُ وَٱلآلاَءُ
اور بڑائیاں اور مہربانیاں ہیں
اسْالُكَ انْ تُصَلِّيَ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ
سوال کرتا ہوں تجھ سے کہ محمد وآل محمد پر رحمت نازل فرما
وَانْ تَجْعَلَ ٱسْمِي فِي هٰذِهِ ٱللَّيْلَةِ فِي ٱلسُّعَدَاءِ
اور یہ کہ آج کی رات میں مجھے نیکوکاروں کے زمرے میں شمار کر
وَرُوحِي مَعَ ٱلشُّهَدَاءِ
اورمیری روح کو شہیدوں کیساتھ قرار دے،
وَإِحْسَانِي فِي عِلِّيِّينَ
میری اطاعت کو مقام علیین میں پہنچا
وَإِسَاءَتِي مَغْفُورَةً
اور میری برائی کو معاف شدہ قرار دے
وَانْ تَهَبَ لِي يَقِيناً تُبَاشِرُ بِهِ قَلْبِي
اور یہ کہ مجھے وہ یقین عطا کر جو میرے دل میں بس جائے
وَإِيـمَاناً يُذْهِبُ ٱلشَّكَّ عَنِّي
اور وہ ایمان دے جو شک کو مجھ سے دور کردے
وَتُرْضِيَنِي بِمَا قَسَمْتَ لِي
اور مجھے اس پر راضی بنا جو حصہ تو نے مجھے دیا
وَآتِنَا فِي ٱلدُّنْيَا حَسَنَةً
اور ہمیں دنیا میں بہترین زندگی دے
وَفِي ٱلآخِرَةِ حَسَنَةً
آخرت میں خوش ترین اجر عطا کر
وَقِنَا عَذَابَ ٱلنَّارِ ٱلْحَرِيقِ
اور ہمیں جلانے والی آگ کے عذاب سے بچا
وَٱرْزُقْنِي فِيهَا ذِكْرَكَ
اور اس ماہ میں مجھے ہمت دے کہ تجھے یادکروں،
وَشُكْرَكَ وَٱلرَّغْبَةَ إِلَيْكَ
تیرا شکر بجا لاؤں، تیری طرف توجہ رکھوں، تیری طرف پلٹوں
وَٱلإِنَابَةَ وَٱلتَّوْفِيقَ
اور توبہ کروں اور مجھے اس عمل کی توفیق دے
لِمَا وَفَّقْتَ لَهُ مُحَمَّداً وَآلَ مُحَمَّدٍ
جسکی توفیق تو نے محمد وآل محمد کو دی
عَلَيْهِ وَعَلَيْهِمُ ٱلسَّلاَمُ
کہ خدا کی رحمت ہو آنحضرت اور ان کی آل (ع)پر

'Dua for 27th Ramadhan' is tagged in Ramadhan collection. See other dua's from Ramadhan

Related Links