Duas Search

<-Dua for last 10 nights

>

↑ Top
EnUrAr Aa

أدعية لأخر عشرة ليالي

بسم الله الرحمن الرحيم
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے
اللهم صلي على محمد وأل محمد
اے معبود! محمد اور آل محمد پر رحمت نازل فرما
اللهم إنك قلت في كتابك المُنزل
اے معبود! تو نے اپنی نازل کردہ کتاب میں فرمایا ہے کہ
شهر رمضان الذي انزل فيه القرءان
رمضان وہ مہینہ ہے جسمیں قرآن کریم نازل کیاگیا
هدى للناس وبينات من الهُدى والفرقان
جو لوگوں کیلئے ہدایت ہے اور اس میں ہدایت کی دلیلیں اور حق وباطل کا امتیاز ہے
فعظمت حُرمة شهر رمضان
پس تونے ماہ رمضان کو اس سے بزرگی دی
بما انزلت فيه من القرءان
اس میں قران کریم کا نزول فرمایا
وخصصته بليلة القدر
اور اسے شب قدر کے لیے خاص کیا
وجعلتها خيراً من ألف شهر
اور اس رات کو ہزارمہینوں سے بہتر قرار دیا
اللهم وهذه أيام شهر رمضان قد انقضت
اے معبود! یہ ماہ رمضان مبارک کے دن ہیں کہ جو گزرے جا رہے ہیں
ولياليه قد تصرمت
اور اس کی راتیں ہیں جو بیت رہی ہیں
وفد صرت يا إلهي منه إلى ما أنت اعلم به مني
اور تمام لوگوں سے بڑھ کر تو اس کا حساب رکھتا ہے
واحصى لعدده من الخلق أجمعين
اے میرے الله ان گزرے شب وروز میں میری جو حالت رہی تو اسے مجھ سے زیادہ جانتا ہے
فأسئلك بما سئلك به ملائكتك المقربون
لہذا میں اس وسیلے سے سوال کرتا ہوں جس سے تیرے مقرب فرشتے سوال کرتے ہیں
وأنبيائك المرسلون
اور تیرے بھیجے ہو ئے انبیاء
وعبادك الصالحون
اور تیرے نیک بندے سوال کرتے ہیں
أن تُصلي على محمد وأل محمد
کہ محمد وآل محمد پر رحمت نازل فرما
وأن تفُك رقبتي من النار
اور یہ کہ مجھے جہنم کی آگ سے رہائی عطا فرما اور
وتُدخلني الجنة برحمتك
اپنی رحمت سے مجھے جنت میں داخل فرما
وأن تتفضل عليّ بعفوك وكرمك
نیز یہ کہمجھ پر اپنے درگذر اور احسان سے فضل کر
وتتقبل تقربي
میرے قرب حاصل کرنے کو قبول فرما
وتستجيب دُعائي
اور میری دعا کوقبولیت ،بخشش
وتمُن عليّ بالأمن يوم الخوف
اور مجھ پر احسان کرتے ہوئے اس خوف کے دن ہر دہشت سے محفوظ رکھ
من كل هول اعددته ليوم القيامة
جو تو نے روز قیامت کیلئے تیار کی ہوئی ہے
إلهي وأعوذ بوجهك الكريم
اے الله! میں پناہ لیتا ہوں تیری ذات کریم
وبجلالك العظيم
اور تیرے بزرگ تر جلال کی
أن ينقضى أيام شهر رمضان ولياليه
اس سے کہ جب ماہ رمضان المبارک کے دن اور راتیں گزر جائیں
ولك قبلي تبعة أو ذنب تؤاخذني به
تو میرے ذمے کوئی جوابدہی ہو یا کوئی گناہ ہو جس پر میری گرفت کرے
أو خطيئة تريد أن تقتصها مني لم تغفرها لي
یاکوئی لغزش ہو تو مجھے جسکی سزا دینا چاہتا ہو اور اسکی معافی نہ دی ہو
سيدي سيدي سيدي
میرے مالک میرے آقا میرے سردار
اسئلك يا لا إله إلا أنت
میں سوال کرتا ہوں اے کہ نہیں کوئی معبود مگر تو
إذ لا إله إلا أنت
کیونکہ نہیں کوئی معبود مگر تو ہی ہے
إن كنت رضيت عني في هذا الشهر فازدد رضا
اگر تو اس مہینے میں مجھ سے راضی ہو گیا ہے تو میرے لیے اپنی خوشنودی میں اضافہ فرما
وان لم تكن رضيت عني فمن الأن فارض عني
اور اگر تو مجھ سے راضی نہیں ہوا تو اس گھڑی مجھ سے راضی ہو جا
يا ارحم الراحمين
اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے اے الله،
يا الله يا أحد يا صمد
اے یکتا، اے بے نیاز،
يا من لم يلد ولم يُولد
اے وہ جس نے نہ جنا ہے اور نہ جنا گیا
ولم يكن له كفواُ أحد
اور نہ کوئی اس کا ہمسر ہے
...
...
يا مُلين الحديد لداود عليه السلام
اے حضرت داؤد (ع) کے لیے لوہے کو نرم کرنے والے
يا كاشف الضُر والكرب العظام عن ايُوب عليه السلام
اے حضرت ایوب (ع) کے دکھ اور تکلیفیں ہٹا دینے والے
أي مُفرج هم يعقوب عليه السلام
اے یعقوب (ع) کی بے تابی دور کرنےوالے
أي مُنفس غم يُوسف عليه السلام
اے یوسف (ع) کا رنج مٹا دینے والے
صلي على محمد وأل محمد
محمد اور آل محمد پر رحمت نازل فرما
كما أنت أهله أن تُصلي عليهم اجمعين
جیسا کہ تو اس کا اہل ہے کہ ان سب پر اپنی طرف سے رحمت نازل فرما
وافعل بي أنت أهله
اور میرے ساتھ وہ سلوک کر جو تیرے شایان ہے
ولا تفعل بي ما أنا أهله
اور وہ سلوک نہ کر کہ جو میرے لائق ہے۔

'Dua for last 10 nights' is tagged in Ramadhan collection. See other dua's from Ramadhan

Related Links


Dua for last 10 nights rated 4 on a 1to5 point scale based on 18 votes.