Duas Search

<-The Whispered Prayer of the Devotees

>

↑ Top
EnUrArTr Aa

The Whispered Prayer of the Devotees (Muredeen)

مناجاة المريدين

سُبْحانَكَ ما أَضْيَقَ الطُّرُقَ عَلىٰ مَنْ لَمْ تَكُنْ دَلِيلَهُ!
تو پاک ہے اس کیلئے راستے کتنے تنگ ہیں جس کا رہبر تو نہ ہو
وَما أَوْضَحَ الْحَقَّ عِنْدَ مَنْ هَدَيْتَهُ سَبِيلَهُ!
اور اس کے لیے حق کتنا واضح ہے جسے تو راستہ بتائے
إِلـٰهِي فاسْلُكْ بِنا سُبُلَ الْوُصُولِ إلَيْكَ،
میرے معبود ہمیں اپنی درگاہ تک پہنچانے والے راستوں پر چلا
وَسَيّـِرْنا فِي أَقْرَبِ الطُّرُقِ لِلْوُفُودِ عَلَيْكَ،
اور ہمیں اپنی طرف لے جانے والے قریب ترین راستوں پر رواں فرما
قَرّ ِبْ عَلَيْنَا الْبَعِيدَ،
جو دور ہے وہ ہمارے قریب لے آ
وَسَهّـِلَ عَلَيْنَا الْعَسِيرَ الشَّدِيدَ،
اور جو مشکل اور کٹھن ہے وہ ہمارے لیے آسان فرمادے
وَأَلْحِقْنا بِعِبادِكَ الَّذِينَ هُمْ بِالْبِدارِ إلَيْكَ يُسارِعُونَ
ہمیں اپنے ان بندوں سے ملحق کردے جو تیری طرف بڑھنے میں جلدی کرنے والے ہیں
وَبابَكَ عَلَىٰ الدَّوامِ يَطْرُقُونَ،
اور تیرے دروازہ رحمت کو ہمیشہ کھٹکھٹاتے ہیں
وَإِيَّاكَ فِي اللَّيْلِ وَالنَّهارِ يَعْبُدُونَ،
رات دن تیری عبادت میں مشغول رہتے ہیں
وَهُمْ مِنْ هَيْبَتِكَ مُشْفِقُونَ،
اور تیرے دبدبہ سے خائف و ترساں رہتے ہیں
الَّذِينَ صَفَّيْتَ لَهُمُ الْمَشارِبَ،
وہ وہی ہیں جن کی سیرابی کی جگہوں کو تو نے صاف کیا
وَبَلَّغْتَهُمُ الرَّغائِبَ،
اور انہیں ان کی چاہتوں تک پہنچایا ہے
وَأَنْجَحْتَ لَهُمُ الْمَطالِبَ،
انہیں اپنے مقاصد میں کامیاب بنایا
وَقَضَيْتَ لَهُمْ مِنْ فَضْلِكَ الْمَآرِبَ،
اور اپنے کرم سے انکی حاجات پوری فرمائی
وَمَلأْتَ لَهُمْ ضَمائِرَهُمْ مِنْ حُبّـِكَ
ان کے دلوں کو اپنی محبت سے لبریز کر دیا ہے
وَرَوَّيْتَهُمْ مِنْ صافِي شِرْبِكَ،
اور انہیں شفاف گھاٹ سے سیراب کیا ہے
فَبِكَ إلىٰ لَذِيذِ مُناجاتِكَ وَصَلُوا،
وہ تجھ سے مناجات کی لذت سے تیری بارگاہ میں پہنچے ہیں
وَمِنْكَ أَقْصىٰ مَقاصِدِهِمْ حَصَّلُوا،
اور تجھی سے انہوں نے اپنے تمام مقاصد حاصل کیے ہیں
فَيا مَنْ هُوَ عَلَىٰ الْمُقْبِلِينَ عَلَيْهِ مُقْبِلٌ،
پس اے وہ جو اپنی طرف رخ کرنے والوں کی جانب متوجہ ہے
وَبِالْعَطْفِ عَلَيْهِمْ عائِدٌ مُفْضِلٌ،
اور اپنی مہربانی سے انہیں متواتر نعمت دینے اور بخشنے والا ہے
وَبِالْغافِلِينَ عَنْ ذِكْرِهِ رَحِيمٌ رَؤُوفٌ،
اور اپنے ذکر سے غفلت کرنے والوں پر نرم اور مہربان ہے
وَبِجَذْبِهمْ إلىٰ بابِهِ وَدُودٌ عَطُوفٌ،
اور انہیں اپنے دروازے پر لانے میں پیار کرنیوالا مہربان ہے
أَسْأَلُكَ أَنْ تَجْعَلَنِي مِنْ أَوْفَرِهِمْ مِنْكَ حَظّاً،
میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ مجھے ان لوگوں میں رکھ جو تیرے ہاں زیادہ حصہ رکھتے ہیں
وَأَعْلاهُمْ عِنْدَكَ مَنْزِلاً،
اور تیرے حضور ان کا مقام بلند ہے
وَأَجْزَلِهِـمْ مِنْ وُدّ ِكَ قِسَمـاً،
اور انہوں نے تیری رحمت کا زیادہ حصہ پایا ہے
وَأَفْضَلِهِمْ فِي مَعْرِفَتِكَ نَصِيباً،
اور وہ تیری معرفت میں سے بہت زیادہ حصہ لے چکے ہیں
فَقَدِ انْقَطَعَتْ إلَيْكَ هِمَّتِي،
پس میری ہمت تجھ تک آکر قطع ہوگئی ہے
وَانْصَرَفَتْ نَحْوَكَ رَغْبَتِي،
اور میں نے اپنی چاہت تیری طرف پھیر دی ہے
فَأَنْتَ لاَ غَيْرُكَ مُرادِي،
تو ہی ہے کہ تیرے سوا میرا کوئی مطلوب نہیں
وَلَكَ لا لِسِواكَ سَهَرِي وَسُهادِي،
میری نیند اور بیداری تیرے ہی لیے ہے کسی اور کے لیے نہیں
وَلِقاؤُكَ قُرَّةُ عَيْني،
تیری ملاقات میری آنکھوں کی ٹھنڈک
وَوَصْلُكَ مُنىٰ نَفْسِي،
اور تجھ سے ملنا میری دلی آرزو ہے
وَإلَيْكَ شَوْقِي،
مجھے تیرا ہی شوق ہے
وَفِي مَحَبَّتِكَ وَلَهِي،
اور تیری ہی محبت کا جنون ہے
وَإلىٰ هَواكَ صَبابَتِي،
تیری چاہت میرا عشق ہے
وَرِضاكَ بُغْيَتي،
اور تیری رضا میرا مقصود ہے
وَرُؤْيَتُكَ حاجَتِي
تیرا نظارہ ہی میری ضرورت ہے
وَجِوارُكَ طَلَبِي،
تیرا ساتھ میری طلب ہے
وَقُرْبُكَ غايَةُ سُؤْلِي،
تیرا قرب میری انتہائی خواہش ہے
وَفِي مُنَاجَاتِكَ رَوْحِي وَراحَتِي،
اور تجھ سے راز و نیاز میں میری خوشی و مسرت ہے
وَعِنْدَكَ دَواءُ عِلَّتِي، وَشِفاءُ غُلَّتِي،
تو ہی میری بیماری و علت کی دوا میرے سوز جگر کی شفا
وَبَرْدُ لَوْعَتِي، وَكَشْفُ كُرْبَتِي.
سوز دل کی ٹھنڈک ہے اور میری سختی کادور ہونا ہے
فَكُنْ أَنِيْسِي فِي وَحْشَتِي،
پس تو میری تنہائی کا ساتھی بن جا
وَمُقِيلَ عَثْرَتِي،
میری خطاؤں کو معاف کرنے وال
وَغافِرَ زَلَّتِي،
میری کوتاہیوں کو بخشنے والا
وَقابِلَ تَوْبَتِي،
میری توبہ قبول کرنے والا
وَمُجِيبَ دَعْوَتِي،
میری دعا قبول کرنے والا
وَوَلِيَّ عِصْمَتِي،
میری نگہداری کا ذمہ دار
وَمُغْنِيَ فاقَتِي،
اور کمی کو پورا کرنے والا بن جا
وَلا تَقْطَعْنِي عَنْكَ،
مجھے خود سے الگ نہ فرما
وَلا تُبْعِدْنِي مِنْكَ يا نَعِيمِي وَجَنَّتِي،
اور نہ خود سے دور ہٹا اے میرے لیے نعمت اے میری جنت
وَيا دُنْيايَ وَآخِرَتِي،
اے میری دنیا و آخرت
يا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ
اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے

'The Whispered Prayer of the Devotees' is tagged in Sahifa-e-Sajjadiya collection. See other munajat's from Sahifa-e-Sajjadiya

Related Links