Duas Search

<-The Whispered Prayer of the Beseechers

>

↑ Top
EnUrArTr Aa

The Whispered Prayer of the Beseechers

مناجاة الراغبين

إِلـٰهِي إنْ كانَ قَلَّ زادِي فِي الْمَسِيرِ إلَيْكَ،
میرے معبود اگرچہ تیری راہ میں سفر کیلئے میرا زاد راہ کم ہے
فَلَقَدْ حَسُنَ ظَنّـِي بِالتَّوَكُّلِ عَلَيْكَ،
تو پھربھی مجھے جوتجھ پر بھروسہ ہے اسکے باعث میں پر امید ہوں
وَإنْ كَانَ جُرْمِي قَدْ أَخافَنِي مِنْ عُقُوبَتِكَ،
اور اگرچہ میرا جرم مجھے تیری طرف کی سزا سے خوف دلاتا ہے
فَإنَّ رَجائِي قَدْ أَشْعَرَنِي بِالأَمْنِ مِنْ نِقْمَتِكَ،
تا ہم تجھ سے میری امید مجھے تیرے انتقام سے بچ جانے کی نوید دیتی ہے
وَإنْ كانَ ذَنْبِي قَدْ عَرَّضَنِي لِعِقابِكَ،
اور اگرچہ میرا گناہ مجھے تیری طرف کے عذاب کے سامنے لے آیا ہے
فَقَدْ آذَنَنِي حُسْنُ ثِقَتِي بِثَوابِكَ،
لیکن تجھ پر میرا اعتماد تیرے ثواب سے آگاہ کرتا ہے
وَإنْ أَنامَتْنِي الْغَفْلَةُ عَنِ الاسْتِعْدادِ لِلِقائِكَ،
اگرچہ غفلت نے مجھے تیری ملاقات کے لائق نہیں رہنے دیا
فَقَدْ نَبَّهَتْنِي الْمَعْرِفَةُ بِكَرَمِكَ وَآلائِكَ،
لیکن تیری نوازش اور تیری نعمتوں سے واقفیت نے مجھے بیدار کردیا
وَإنْ أَوْحَشَ ما بَيْنِي وَبَيْنَكَ فَرْطُ الْعِصْيانِ وَالطُّغْيانِ،
اور اگرچہ میرے اور تیرے درمیان میرے گناہوں اور سرکشیوں نے دوری پیدا کردی ہے
فَقَدْ آنَسَنِي بُشْرَىٰ الْغُفْرانِ وَالرّ ِضْوانِ،
تب بھی تیری بخشش اور مہربانی کی خوشخبری نے مجھے تجھ سے مانوس کردیا ہے
أَسْأَلُكَ بِسُبُحاتِ وَجْهِكَ وَبِأَنْوارِ قُدْسِكَ،
میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیری ذات کی پاکیزگیوں اور تیرے انوار کی روشنیوں کے واسطے سے
وَأَبْتَهِلُ إلَيْكَ بِعَوَاطِفِ رَحْمَتِكَ وَلَطائِفِ بِرّ ِكَ،
اورتیرے حضور زاری کرتا ہوں تیری رحمت کی نرمیوں احسان کی لطافتوں کے واسطے
أَنْ تُحَقّـِقَ ظَنّـِي بِما أُؤَمّـِلُهُ مِنْ جَزِيلِ إِكْرامِكَ،
کہ میرے خیال کو جمادے اس پر جس کی آرزو کرتا ہوں تیرے بڑے بڑے احسانوں
وَجَمِيلِ إِنْعامِكَ
اور پسندیدہ انعاموں میں سے
فِي الْقُرْبىٰ مِنْكَ،
کہ میں تیرے قریب ہوجاؤں
وَالزُّلْفىٰ لَدَيْكَ،
اور تیرے نزدیک ہوجاوٴں
وَالتَّمَتُّعِ بِالنَّظَرِ إلَيْكَ،
اور تیرے آستاں پر نظر ڈالوں
وَها أَنَا مُتَعَرّ ِضٌ لِنَفَحاتِ رَوْحِكَ وَعَطْفِكَ،
اورہاں اب میں تیرے نسیم راحت کے انوار اور تیری مہربانی کا طالب ہوں
وَمُنْتَجِعٌ غَيْثَ جُودِكَ وَلُطْفِكَ،
اور تیری بخشائش اور لطف کے مینہ کا طلب گار ہوں
فَارٌّ مِنْ سَخَطِكَ إلىٰ رِضاكَ،
میں تیری ناراضی سے تیری رضا کی طرف دوڑنے والا ہوں
هارِبٌ مِنْكَ إلَيْكَ،
تجھ سے بھاگ کر تیری درگاہ میں امید لگائے ہوں
راجٍ أَحْسَنَ ما لَدَيْكَ
اس چیز کی جو تیرے ہاں بہتر ہے
مُعَوّ ِلٌ عَلىٰ مَواهِبِكَ،
مجھے تیری عطاؤں پر اعتمادہے
مُفْتَقِرٌ إِلىٰ رِعايَتِكَ
اور میں تیری رعایت کا محتاج ہوں
إِلـٰهِي ما بَدَأْتَ بِهِ مِنْ فَضْلِكَ فَتَمّـِمْهُ،
میرے معبود تو نے جس مہربانی کا آغاز کیا ہے اسے پورا فرما
وَما وَهَبْتَ لِي مِنْ كَرَمِكَ فَلا تَسْلُبْهُ،
اور تو نے جس نوازش سے جو کچھ مجھے عطا فرمایا ہے اسے نہ چھین
وَما سَتَرْتَهُ عَلَيَّ بِحِلْمِكَ فَلا تَهْتِكْهُ،
اور اپنی ملائمت سے جو پردہ پوشی کی ہے وہ فاش نہ کر
وَما عَلِمْتَهُ مِنْ قَبِيحِ فِعْلِي فَاغْفِرْهُ.
میرے جن برے کاموں کاتجھے علم ہے انکی معافی دے
إِلـٰهِي اسْتَشْفَعْتُ بِكَ إلَيْكَ
میرے معبود میں تیرے سامنے تجھی سے شفاعت کراتا ہوں
وَاسْتَجَرْتُ بِكَ مِنْكَ
اور تجھ سے تیری ہی ذات کی پناہ لیتا ہوں
أَتَيْتُكَ طامِعَاً فِي إِحْسانِكَ،
میں تیرے احسان کی خواہش میں تیرے پاس آیاہوں
راغِباً فِي امْتِنانِكَ،
تیری بخشش کی رغبت رکھتا ہوں
مُسْتَسْقِياً وابِلَ طَوْلِكَ
میں تیرے فضل کے بادلوں سے
مُسْتَمْطِراً غَمامَ فَضْلِكَ،
تیری سخاوت کی بارش کا طلبگار ہوں
طالِباً مَرْضاتِكَ،
تیری رضاؤں کا طالب،
قاصِداً جَنابَكَ،
تیری طرف قدم بڑھانے والا ہوں
وارِداً شَرِيعَةَ رِفْدِكَ،
تیری قبولیت کے گھاٹ پر آیا ہوں
مُلْتَمِساً سَنِيَّ الْخَيْراتِ مِنْ عِنْدِكَ،
تجھ سے روشن بھلائیاں مانگنے کو حاضر ہوا ہوں
وافِداً إلىٰ حَضْرَةِ جَمالِكَ،
تیری ذات کی خاطر پیش ہؤا ہوں
مُرِيداً وَجْهَكَ،
تیرے حضور جمال میں
طارِقاً بابَكَ،
تیرا دروازہ کھٹکھٹاتا ہوں
مُسْتَكِيناً لِعَظَمَتِكَ وَجَلالِكَ،
تیری بڑائی و بزرگی کے سامنے عاجز ہوں
فَافْعَلْ بِي ما أَنْتَ أَهْلُهُ مِنَ الْمَغْفِرَةِ وَالرَّحْمَةِ،
پس میرے ساتھ وہ سلوک فرما جو تیرے لائق ہے وہ بخشش و مہربانی ہے
وَلا تَفْعَلْ بِي ما أَنَا أَهْلُهُ مِنَ الْعَذابِ وَالنّـِقْمَةِ
اور مجھ سے وہ نہ کر جس کا میں اہل ہوں جو عذاب اور گناہوں کی سزا ہے
بِرَحْمَتِكَ يا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ.
تیری رحمت کا واسطہ اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے

'The Whispered Prayer of the Beseechers' is tagged in Sahifa-e-Sajjadiya collection. See other munajat's from Sahifa-e-Sajjadiya

Related Links


The Whispered Prayer of the Beseechers rated 3.5 on a 1to5 point scale based on 15 votes.