Menu

BackSurat Ash-Shu'araa (The Poets) - الشعراء

>
>


26:51

إِنَّا نَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لَنَا رَبُّنَا خَطَٰيَٰنَآ أَن كُنَّآ أَوَّلَ ٱلْمُؤْمِنِينَ ﴿٥١﴾ وَأَوْحَيْنَآ إِلَىٰ مُوسَىٰٓ أَنْ أَسْرِ بِعِبَادِىٓ إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ﴿٥٢﴾ فَأَرْسَلَ فِرْعَوْنُ فِى ٱلْمَدَآئِنِ حَٰشِرِينَ﴿٥٣﴾ إِنَّ هَٰٓؤُلَآءِ لَشِرْذِمَةٌ قَلِيلُونَ﴿٥٤﴾ وَإِنَّهُمْ لَنَا لَغَآئِظُونَ﴿٥٥﴾ وَإِنَّا لَجَمِيعٌ حَٰذِرُونَ﴿٥٦﴾ فَأَخْرَجْنَٰهُم مِّن جَنَّٰتٍ وَعُيُونٍ﴿٥٧﴾ وَكُنُوزٍ وَمَقَامٍ كَرِيمٍ﴿٥٨﴾ كَذَٰلِكَ وَأَوْرَثْنَٰهَا بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ﴿٥٩﴾ فَأَتْبَعُوهُم مُّشْرِقِينَ﴿٦٠﴾

ہم تو صرف یہ چاہتے ہیں کہ ہمارا پروردگار ہماری خطاؤں کو معاف کردے کہ ہم سب سے پہلے ایمان لانے والے ہیں اور ہم نے موسیٰ کی طرف وحی کی کہ میرے بندوں کو لے کر راتوں رات نکل جاؤ کہ تمہارا پیچھا کیا جانے والا ہے پھر فرعون نے مختلف شہروں میں لشکر جمع کرنے والے روانہ کردیئے کہ یہ تھوڑے سے افراد کی ایک جماعت ہے اور ان لوگوں نے ہمیں غصہ دلا دیا ہے اور ہم سب سارے سازوسامان کے ساتھ ہیں نتیجہ میں ہم نے ان کو باغات اور چشموں سے نکال باہر کردیا اور خزانوں اور باعزّت جگہوں سے بھی اور ہم اسی طرح سزا دیتے ہیں اور ہم نے زمین کا وارث بنی اسرائیل کو بنادیا پھر ان لوگوں نے موسیٰ اور ان کے ساتھیوں کا صبح سویرے پیچھا کیا

This is a portion of the entire surah. View this verse in context, or view the entire surah here.