Menu

BackSurat As-Saaffaat (Those drawn up in Ranks) - الصافات

>
>


37:41

أُو۟لَٰٓئِكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَّعْلُومٌ ﴿٤١﴾ فَوَٰكِهُ وَهُم مُّكْرَمُونَ﴿٤٢﴾ فِى جَنَّٰتِ ٱلنَّعِيمِ﴿٤٣﴾ عَلَىٰ سُرُرٍ مُّتَقَٰبِلِينَ﴿٤٤﴾ يُطَافُ عَلَيْهِم بِكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍۭ﴿٤٥﴾ بَيْضَآءَ لَذَّةٍ لِّلشَّٰرِبِينَ﴿٤٦﴾ لَا فِيهَا غَوْلٌ وَلَا هُمْ عَنْهَا يُنزَفُونَ﴿٤٧﴾ وَعِندَهُمْ قَٰصِرَٰتُ ٱلطَّرْفِ عِينٌ﴿٤٨﴾ كَأَنَّهُنَّ بَيْضٌ مَّكْنُونٌ﴿٤٩﴾ فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَآءَلُونَ﴿٥٠﴾ قَالَ قَآئِلٌ مِّنْهُمْ إِنِّى كَانَ لِى قَرِينٌ﴿٥١﴾ يَقُولُ أَءِنَّكَ لَمِنَ ٱلْمُصَدِّقِينَ﴿٥٢﴾ أَءِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَٰمًا أَءِنَّا لَمَدِينُونَ﴿٥٣﴾ قَالَ هَلْ أَنتُم مُّطَّلِعُونَ﴿٥٤﴾ فَٱطَّلَعَ فَرَءَاهُ فِى سَوَآءِ ٱلْجَحِيمِ﴿٥٥﴾ قَالَ تَٱللَّهِ إِن كِدتَّ لَتُرْدِينِ﴿٥٦﴾ وَلَوْلَا نِعْمَةُ رَبِّى لَكُنتُ مِنَ ٱلْمُحْضَرِينَ﴿٥٧﴾

کہ ان کے لئے معین رزق ہے میوے ہیں اور وہ باعزت طریقہ سے رہیں گے نعمتوں سے بھری ہوئی جنّت میں آمنے سامنے تخت پر بیٹھے ہوئے ان کے گرد صاف شفاف شراب کا دور چل رہا ہوگا سفید رنگ کی شراب جس میں پینے والے کو لطف آئے اس میں نہ کوئی درد سر ہو اور نہ ہوش و حواس گم ہونے پائیں اور ان کے پاس محدود نظر رکھنے والی کشادہ چشم حوریں ہوں گی جن کا رنگ و روغن ایسا ہوگا جیسے چھپائے ہوئے انڈے رکھے ہوئے ہوں پھر ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے سوال کریں گے تو ان میں کا ایک کہے گا کہ دار دنیا میں ہمارا ایک ساتھی بھی تھا وہ کہا کرتا تھا کہ کیاتم بھی قیامت کی تصدیق کرنے والوں میں ہو کیا جب مرکر مٹی اور ہڈی ہوجائیں گے تو ہمیں ہمارے اعمال کا بدلہ دیا جائے گا کیا تم لوگ بھی اسے دیکھو گے یہ کہہ کہ نگاہ ڈالی تو اسے بیچ جہّنم میں دیکھا کہا کہ خدا کی قسم قریب تھا کہ تو مجھے بھی ہلاک کردیتا اور میرے پروردگار کا احسان نہ ہوتا تو میں بھی یہیں حاضر کردیا جاتا

This is a portion of the entire surah. View this verse in context, or view the entire surah here.