Duas Search

<-The Whispered Prayer of the Lovers

>

↑ Top
EnUrArTr Aa

The Whispered Prayer of the Lovers (Muhibeen)

مناجاة الـمحبّين

إِلـٰهِي مَنْ ذَا الَّذِي ذَاقَ حَلاوَةَ مَحَبَّتِكَ،
میرے معبود کون ہے جو تیری صحبت کی شیرینی کامزہ چکھے
فَرامَ مِنْكَ بَدَلاً؟
اور پھر اس میں تبدیلی کی خواہش کرے
وَمَنْ ذَا الَّذِي أَنِسَ بِقُرْبِكَ،
اور کون ہے جو تیری نزدیکی سے مانوس ہو
فَابْتَغَىٰ عَنْكَ حِوَلاً؟
اور پھر اس سے دوری چاہے
إِلـٰهِي فَاجْعَلْنا مِمَّنِ اصْطَفَيْتَهُ لِقُرْبِكَ وَوِلايَتِكَ،
میرے معبود مجھے ان لوگوں میں قرار دے جن کو تو نے قرب و دوستی کے لیے پسند فرمایا
وَأَخْلَصْتَه لِوُدّ ِكَ وَمَحَبَّتِكَ،
ااور جن کے لیے اپنی چاہت اور محبت کو خالص کیا ہے
وَشَوَّقْتَهُ إِلىٰ لِقَائِكَ،
جنہیں اپنی ملاقات کا شوق دلایاہے
وَرَضَّيْتَهُ بِقَضائِكَ،
اور جن کو اپنی قضا پر راضی کیا
وَمَنَحْتَهُ بِالنَّظَرِ إلىٰ وَجْهِكَ،
اور اپنی ذات کا نظارہ کرنے کا شرف بخشا ہے
وَحَبَوْتَهُ بِرِضاكَ،
جنہیں اپنی رضا سے نوازا ہے
وَأَعَدْتَهُ مِنْ هَجْرِكَ وَقِلاكَ،
خود سے دوری اور علیحدگی سے پناہ میں رکھا ہے
وَبَوَّأْتَهُ مَقْعَدَ الصّـِدْقِ فِي جَوارِكَ،
اور اپنی خوشنودی کے مقام کے قریب رکھا ہے
وَخَصَصْتَهُ بِمَعْرِفَتِكَ،
اور انہیں اپنی معرفت کے لیے خاص کیا
وَأَهَّلْتَهُ لِعِبادَتِكَ،
اپنی عبادت کا اہل بنایا
وَهَيَّمْتَ قَلْبَهُ لِإِرادَتِكَ،
ان کے دلوں میں اپنی ارادت پیدا کیا
وَاجْتَبَيْتَهُ لِمُشاهَدَتِكَ،
اور ان کو اپنے جلووں کے مشاہدے کے لیے چن لیا
وَأَخْلَيْتَ وَجْهَهُ لَكَ،
ان کے چہروں کو اپنے حضور جھکایا
وَفَرَّغْتَ فُؤادَهُ لِحُبّـِكَ،
ان کے دلوں کو اپنی محبت کیلئے فارغ کیا
وَرَغَّبْتَهُ فِيمَا عِنْدَكَ،
اور جوکچھ تیرے پاس ہے اس کی چاہت دی
وَأَلْهَمْتَهُ ذِكْرَكَ،
انہیں اپنا ذکر تعلیم کیا
وَأَوْزَعْتَهُ شُكْرَكَ،
ان کو اپنے شکر کی توفیق دی
وَشَغَلْتَهُ بِطاعَتِكَ،
اور اپنی اطاعت میں مشغول کیا
وَصَيَّرْتَهُ مِنْ صالِحِي بَرِيَّتِكَ،
انہیں اپنی نیک مخلوق میں سے قرار دیا
وَاخْتَرْتَهُ لِمُناجاتِكَ،
اور انہیں اپنی مناجات کے لیے چنا
وَقَطَعْتَ عَنْهُ كُلَّ شَيْءٍ يَقْطَعُهُ عَنْكَ.
تو نے ان سے وہ تمام چیزیں الگ کردیں جو انہیں تجھ سے جدا کرسکتی تھیں
اَللَّهُمَّ اجْعَلْنَا مِمَّنْ دَأْبُهُمُ الارْتِياحُ إلَيْكَ وَالْحَنِينُ،
اے معبود ہمیں ان لوگوں میں قرار دے جو تیری بارگاہ کا شوق و خوشدلی رکھتے ہیں
وَدَهْرُهُمُ الزَّفْرَةُ وَالأَنِينُ،
جن کی زندگی آہ و زاری سے عبارت ہے
جِباهُهُمْ سَاجِدَةٌ لِعَظَمَتِكَ،
ان کی پیشانیاں تیری بڑائی کے آگے جھکی ہوئی ہیں
وَعُيُونُهُمْ ساهِرَةٌ فِي خِدْمَتِكَ،
ان کی آنکھیں تیرے حضور بیدار رہتی ہیں
وَدُمُوُعُهُمْ سائِلَةٌ مِنْ خَشْيَتِكَ،
تیرے خوف میں ان کے آنسو رواں ہیں
وَقُلُوبُهُمْ مُتَعَلّـِقَةٌ بِمَحَبَّتِكَ،
انکے دل تیری محبت میں لگے بندھے ہیں
وَأَفْئِدَتُهُمْ مُنْخَلِعَةٌ مِنْ مَهابَتِكَ،
ان کے باطن تیرے رعب سے پگھلے ہوئے ہیں
يا مَنْ أَنْوارُ قُدْسِهِ لِأَبْصارِ مُحِبّـِيهِ رائِقَةٌ،
اے وہ جس کی پاکیزگی کے انوار محبوں کو بھلے لگتے ہیں
وَسُبُحاتُ وَجْهِهِ لِقُلُوبِ عارِفيهِ شائِقَةٌ،
اور اس کی ذات کے جلوے سے عارفوں کے دلوں کو کھولنے والے ہیں
يا مُنىٰ قُلُوبِ الْمُشْتاقِينَ،
اے شوق رکھنے والے دلوں کی آرزو
وَيا غَايَةَ آمالِ الْمُحِبّـِينَ
اے محبوں کے ارمانوں کی انتہا
أَسْأَلُكَ حُبَّكَ وَحُبَّ مَنْ يُحِبُّكَ،
میں تجھ سے تیری محبت اور تجھ سے محبت کرنے والوں کی محبت مانگتا ہوں
وَحُبَّ كُلّ ِ عَمَلٍ يُوصِلُنِي إلىٰ قُرْبِكَ،
اور ہر اس عمل کی محبت جو مجھے تیرے نزدیک کرنے والا ہے
وَأَنْ تَجْعَلَكَ أَحَبَّ إلَيَّ مِمَّا سِواكَ
میں چاہتا ہوں کہ دوسروں سے زیادہ اپنی ذات کو میرا محبوب بنا
وَأَنْ تَجْعَلَ حُبّـِي إيَّاكَ قائِداً إلىٰ رِضْوانِكَ،
اور یہ کہ میں تجھ سے جو محبت کرتا ہوں اسے میرے لیے دخول جنت کا ذریعہ بنا
وَشَوْقِي إلَيْكَ ذائِداً عَنْ عِصْيانِكَ،
اور تیرے لیے میرا جو شوق ہے اسے نافرمانیوں سے مانع بنا
وَامْنُنْ بِالنَّظَرِ إلَيْكَ عَلَيَّ،
اور اپنی نظر عنایت کرکے مجھ پر احسان فرما
وَانْظُرْ بِعَيْنِ الْوُدّ ِ وَالْعَطْفِ إلَيَّ،
مجھ کو نرمی اور محبت کی نظروں سے دیکھ
وَلا تَصْرِفْ عَنّـِي وَجْهَكَ،
اور مجھ سے اپنی توجہ نہ ہٹا
وَاجْعَلْنِي مِنْ أَهْلِ الإِسْعادِ وَالْحُظْوَةِ عِنْدَكَ،
مجھے اپنے نزدیک اہل سعادت اور بہرہ مندوں میں قرار دے
يا مُجِيبُ،
اے دعا قبول کرنے والے
يا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ
اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے

'The Whispered Prayer of the Lovers' is tagged in Sahifa-e-Sajjadiya collection. See other munajat's from Sahifa-e-Sajjadiya

Related Links


The Whispered Prayer of the Lovers rated 3.4 on a 1to5 point scale based on 7 votes.