Duas Search

<-The Whispered Prayer of the Obedient toward God

>

↑ Top
EnUrArTr Aa

The Whispered Prayer of those Obedient towards God

مناجاة المطيعين للهِ

اَللَّهُمَّ أَلْهِمْنا طاعَتَكَ،
اے معبود ہمیں اپنی فرمانبرداری کی تعلیم دے
وَجَنّـِبْنا مَعْصِيَتَكَ،
اور اپنی نافرمانی سے بچائے رکھ
وَيَسّـِرْ لَنا بُلُوغَ ما نَتَمَنَّىٰ مِنِ ابْتِغاءِ رِضْوانِكَ،
ہمارے لیے ان تمناؤں تک پہنچنا آسان فرما جو تیری رضا حاصل کرنے کا ذریعہ ہوں
وَأَحْلِلْنا بُحْبُوحَةَ جِنانِكَ،
ہمیں اپنی جنت کے وسط میں جگہ دے
وَاقْشَعْ عَنْ بَصائِرِنا سَحابَ الإِرْتِيابِ،
ہماری آنکھوں سے شک کے بادل دور کردے
وَاكْشِفْ عَنْ قُلُوبِنا أَغْشِيَةَ الْمِرْيَةِ وَالْحِجابِ،
ہمارے دلوں سے شبہ و حجاب کے پردے ہٹا دے
وَأَزْهِقِ الْباطِلَ عَنْ ضَمائِرِنا،
اور ہمارے ضمیروں سے باطل کو مٹادے
وَأَثْبِتِ الْحَقَّ فِي سَرائِرِنا،
ہمارے باطن میں حق کو قائم کردے
فَإنَّ الشُّكُوكَ وَالظُّنُونَ لَواقِحُ الْفِتَنِ،
کیونکہ شکوک اور گمان فتنہ پیدا کرتے ہیں
وَمُكَدّ ِرَةٌ لِصَفْوِ الْمَنائِحِ وَالْمِنَنِ
اور بخششوں اور احسانوں کی چمک پر داغ دار کرتے ہی
اَللَّهُمَّ احْمِلْنا فِي سُفُنِ نَجاتِكَ،
اے معبود ہمیں نجات کی کشتیوں میں جگہ دے
وَمَتّـِعْنا بِلَذِيْذِ مُناجاتِكَ،
اپنے حضور مناجات کی لذت نصیب فرما
وَأَوْرِدْنا حِياضَ حُبّـِكَ،
ہمیں اپنی محبت کے حوضوں میں داخل کر
وَأَذِقْنا حَلاوَةَ وُدّ ِكَ وَقُرْبِكَ،
اور اپنی محبت اور قرب کی مٹھاس چکھا دے
وَاجْعَلْ جِهادَنا فِيكَ،
ہماری کوشش اپنی راہ میں قرار دے
وَهَمَّنا فِي طاعَتِكَ،
اور اپنی اطاعت کی ہمت عطا کر
وَأَخْلِصْ نِيَّاتِنا فِي مُعامَلَتِكَ،
اپنے ساتھ معاملے میں ہماری نیتوں کو خالص فرما
فَإِنَّا بِكَ وَلَكَ،
کہ ہم تیرے ساتھ اور تیرے لیے ہیں
وَلا وَسِيلَةَ لَنا إلَيْكَ إلاَّ أَنْتَ
تیرے بارگاہ میں ہمارا وسیلہ کوئی نہیں مگر خود تو ہی ہے
إِلـٰهِي اجْعَلْنِي مِنَ الْمُصْطَفَيْنَ الأَخْيارِ،
میرے معبود مجھے چنے ہوئے نیک لوگوں میں سے قرار دے
وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ الأَبْرارِ،
اور مجھے نیکوکار پاک دل لوگوں میں شامل فرما
السَّابِقِينَ إلَىٰ الْمَكْرُماتِ،
جو خوبیوں میں آگے بڑھنے والے ہیں
الْمُسارِعِينَ إلَىٰ الْخَيْراتِ،
اور نیکیوں میں جلدی کرنے والے ہیں
الْعامِلِينَ لِلْباقِياتِ الصَّالِحاتِ،
جو اچھے آثار پر عمل کرنے والے
السَّاعِينَ إلىٰ رَفِيعِ الدَّرَجاتِ،
اونچے درجوں کی طرف جانے میں کوشاں ہیں
إنَّكَ عَلىٰ كُلّ ِ شَيْءٍ قَدِيرٌ،
بے شک تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
وَبِالإجابَةِ جَدِيرٌ
اور قبول کرنے کا اہل ہے
بِرَحْمَتِكَ يا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ
تیری رحمت کا واسطہ اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے

'The Whispered Prayer of the Obedient toward God' is tagged in Sahifa-e-Sajjadiya collection. See other munajat's from Sahifa-e-Sajjadiya

Related Links